دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

ایگل اسکواڈ تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس کی بروقت کاروائی،حسین کالونی سے ممنوعہ کمیکل ڈوروں اور پتنگوں کا کاروبار کرنے والے دو دوکاندار گرفتار،

قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور کمیکل ڈور یں برآمد، مقدمہ درج،تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایگل اسکواڈ پولیس چشتیاں نے اے ایس آئی شاہد اقبال کے ہمراہ بروقت اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے حسین کالونی سے دو دوکانداروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،

ملزمان میں محمد کامران اور حمزہ شامل ہیں جو ممنوعہ کمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کررہے تھے،جس سے عام شہریوں کو بالعموم اور موٹرسائیکل سواروں کو بالخصوص نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،

ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں کمیکل ڈوریں، پتنگیں اور پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، اس موقع پر ایگل اسکواڈ انچارج سب انسپکٹر عبدالروف نے کہا کہ

یگل اسکواڈ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے،

پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے، اس خونی کھیل سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں.


بہاولنگر

پولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی ڈیوٹی پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے بہت سے افسران اپنی فرائض کی ادائیگی کے دوران

انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار عوام کی خدمت میں بھی مشغول دکھائ دیتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ فورٹ عباس مین پیش آیا۔

فورٹ عباس میں قائم احساس سینٹر پر دیکھنے میں آیا جب ایک نہایت عمر رسیدہ لاغرخاتون امداد کے حصول کے لیے داخل ہوتی دکھائی دی۔

وہاں ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹرشہروز اقبال نے آگے بڑھ کےکربزرگ خاتون کوسہارا دیکررقوم کی تقسیم والے ڈیسک پر پہنچایا۔

موقع پر موجود عوام الناس نے سب انسپکٹر کے اس عمل کو سراہتے ہوے بہاولنگر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔


بہاولنگر

فورٹ عباس میں غریب اور مستحق لوگوں کی آواز بلند کرنا جرم بن گیا چولستان پریس کلب کے سینئرصحافی شبیر حسین کے خلاف درج جھوٹھا مقدمہ خارج کیا جائے ممبران و عہدیداران چولستان پریس کلب

تفصیلات کے مطابق چولستان پریس کلب کا مذمتی اجلاس سرپرست اعلیٰ چودھری مسعود طاہر کی زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں سنیئر صحافی شبیر حسین کے خلاف امین اوڑ ملازم ٹی ایم اے کرپٹ رشوت خور کی طرف سے درج جھوٹھے مقدمہ کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ

مخیر حضرات کی طرف سے دیئےگئے راشن کی تقسیم پر ناانصافی کو مقامی لوگوں اور اس کی برادری کے لوگوں نے بے نقاب کیا

اور جھوٹی ایف آئی آر چولستان پریس کلب کے ممبر پر دی گئی ایسے افراد کی طرف سے صحافیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج نئی بات نہیں ہے

ہم صحافی حضرات ایسے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.

About The Author