اسلام آباد :
کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم نے 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے تیار کئے گئے ایس او پیز کی منظوری دے دی۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعقلہ وزارتوں اور اداروں کے اعلی افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔
وزیر اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے،
کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہوگی، سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی،
ویڈیو کانفرنس کا استعمال کیا جاسکے گا، یکم مئی کے بعد کورونا کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جائے،
عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،