جنوری 1, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

ڈی پی او بہاولنگر کی ایسٹر تقریبات کے حوالے سے

مسیحی برادری کے ضلع بھر کے نمائندگان سے ملاقات، کورونا وائرس سے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر تقریبات پر دفعہ 144 کے نفاذ پر مکمل عملدرآمد کروانے کے لیے یقین دہانی.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ضلع بھر کے مسیحی برادری کے نمائندگان سے ایسٹر تقریبات کے حوالے سے ملاقات کی،

دوران ملاقات مسیحی برادری کے نمائندگان نے حالیہ دور میں عالمی وباء کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ پر نافذ کی جانے والی دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کروانے کی مکمل یقین دہانی،

مسیحی برادری کے نمائندگان نے ڈی پی او بہاولنگر کو یقین دہانی کروائی کہ ملک بھر میں عالمی وباء کے پھیلاؤ کی وجہ سے جہاں مساجد میں نماز و جمعتہ المبارک کے اجتماعات پر پابندی ہے،

وہیں ہم بھی ایسٹرتقریبات دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد کروانے کے پابند ہیں، ہماری جانب سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوگی،

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتی احکامات پر موثر طریقے سے لاک ڈاون کروایا گیا ہے،

پنجاب حکومت کی جانب سےصوبہ میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، تاکہ لوگ اپنے گھروں تک محدود رہیں، ضلع بھر میں کسی بھی مقام پر عوام کی جانب سے ہجوم اور چار سے زائد افراد اکھٹے ہونے پر پابندی ہے.

جس پر عملدرآمد کروانا پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او بہاولنگر نے مسیح برادری کے نمائندگان کو بھی ہدایات جاری کیں کہ

آپ بھی ایسٹر تقریبات پر دفعہ 144 کے نفاذ کے پیش نظر اس عمل پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہیں ہوں گے،


بہاولنگر

تحصیل ہارون آباد کی سب تحصیل فقیروالی سابق صدر پریس کلب محمد یامین شہزاد نمائندہ نیوز ون وسیب ٹی وی کے چچا اور عبدالجبارملازم اسپیشل برانچ کے والد حاجی غلام رسول طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

مرحوم کی نماز جنازہ ٹبہ غلیانوالہ کے قبرستان میں ادا کی گئی پریس کلب فقیروالی کے سنئیر صحافی فیضی مرزا,

جاوید مجید, ارشد مقبول, حکیم غلام مجتبی,خالدہاشمی ,میاں غلام مصطفی , نے اپنے ساتھی محمد یامین شہزاد سے انکے چچا اور عبدالجبار کے والد کی ناگہانی وفات پر انکی رہائش گاہ پر پہنچ کر

انکے ساتھ دکھ میں شریک ہوتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہارون آباد سے صحافی یاسر ندیم چوہدری,ڈاکٹر ذوالفقار ,

محمد وحید اور ر ڈی ایس پی امجد شاہ , ساجد لیب اسسٹنٹ ارشاد بلوچ لیب اسسٹنٹ ,پپو گجر,مشتاق نمبردار,بشیر نمبردار,طارق ملہی سابق نائب تحصیل ناظم ,پرنسپل طاہر,چوہدری عبدالخالق ایڈووکیٹ,سلمان ایڈووکیٹ,

ممتاز اے اےایس آئی ,تنویر محرر نے بھی انکی رہائش پر پہنچ کر یامین شہزاد اور عبدالجبار کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ,

صحافی محمد امین نعیم, محمود قاسمی اور عبیدالرحمن,مدثر امین, سعود چغتائی عبدالرزاق کھو پھر اور ایم این اے نورالحسن تنویر اور ترجمان پنجاب حکومت شوکت محمود بسرا نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے محمد یامین شہزاد سے اظہار تعزیت کیا

اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی عبدالجبار ملازم اسپیشل برانچ,

محمد اقبال ٹیچر ایم سی ہائی سکول اور سابق صدر پریس کلب محمد یامین شہزاد نے

ان تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو مسائل کے باوجود نماز جنازہ اور قل خوانی میں پہنچ کر انکے دکھ میں شریک ہوئے۔


بہاولنگر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کا قرنطینہ سنٹرزاوراحساس پروگرام مراکز کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولیس کے جوان ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں،دفعہ 144کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا بہاولنگر کی پانچوں سرکل میں فلیگ مارچ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے ضلع بہاولنگر میں قائم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس، دانش سکول چشتیاں ودیگر قرنطینہ سنٹرز اور احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے لیے قائم مراکز کا دورہ کیا

اور سکیورٹی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مختلف مقامات پر پولیس نفری کو ہدایات دیں۔ اس موقع پرڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ

پولیس کے جوان ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں

انہوں نے شہر میں جزوی لاک ڈاون کے حوالہ سے مختلف مقامات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی کو بھی چیک کیا،

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سربراہی میں عوام کو احساس تحفظ اور دفعہ 144کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بہاولنگر کی پانچوں سرکل ہائے میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیابعد ازاں ڈی پی او بہاولنگر نے

ضلع کے مختلف داخلی و خارجی ناکہ بندی پوائنٹس کا وزٹ کیا اور ڈیوٹی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمان کو بریف کیا۔


بہاول نگر

وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے پہلے مرحلے کےتحت ضلع بھر میں بارہ مقامات پر 39 ہزار سے زائدغریب رجسٹرڈ مستحقین میں فی کس 12000 ہزار روپے کی یکمشت امدادی رقم کی ترسیل دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے آج مشترکہ طور پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول نگر میں امدادی رقوم کی ترسیل کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے بتایا کہ احساس امداد کفالت پروگرام کے پہلے دن 2739 مستحقین میں بارہ مراکز پر

مجموعی طور پر تین کروڑ تیس لاکھ تین ہزار روپے دیے گئے ہیں۔ ڈی سی شعیب جدون اور ڈی پی او قدوس بیگ نے اپنے دورہ میں رقوم کی فراہمی کی کیمپ سائٹ پر سیکیورٹی ،

سینی ٹیشن ، کورونا کی وبا کے پیش نظر سماجی فاصلے اور دیگر انتظامات و اقدامات کا معائنہ کیا۔


بہاولنگر

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) دستورپاکستان کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل صاحبزادہ وحیدکھرل نے کہاہے کہ

صوبائی حکومت کی کرونا وائرس کی وجہ سے بیمار ہونے اور وفات پانے کی صورت میں ہی صحافیوں کی مالی امدادکا اعلان صحافیوں کے ساتھ صوبائ حکومت کیجانب سے بھونڈامذاق ہے

جسکی میرےسمیت ملک بھر کے تمام صحافی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،وزیر اطلاعات نے کرونا وائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن صحافیوں کی خدمات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے حکومتی بے حسی کا ثبوت دیا۔

سفید پوش صحافی موجودہ حالات میں معاشی مسائل کی وجہ سے دو وقت کی روٹی سے تنگ آ چکے ہیں اورصوبائی وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ

امداد کے حصول کے لیے صحافیوں کا کرونا وائرس سے بیمار ہو نا یا مرنا لازمی شرط ہے۔وزیر اطلاعات کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں

اور حکومتی کرونا ریلیف پیکیج کو مسترد کرتے ہیں ان خیا لات کااظہار انہوں نے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں کیا۔

صوبائی حکومت نے ریلیف پیکیج میں علاقائی صحافیوں کا ذکر تک نہ کیا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ اطلاعات صرف لاہور جیسے بڑے شہر کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہے

محکمہ اطلاعات کی نظر میں پنجاب بھر کے چھوٹے شہر وں میں کام کرنے والے صحافیوں کا کو ئی وجود نہ ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(pfuj) دستور پاکستان بھرکے علاقائی صحافیوں کے ساتھ ذیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

حکومت فوری طور پر ملک بھر میں کام کرنے والے علاقائی صحافیوں کے لیے کرونا ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

اگر حکومت نے فوری طور پر علاقائی صحافیوں کوریلیف دینے کے حوالہ سے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی پی ایف یو جے دستور ملک بھرمیں تمام صحافیوں کےھمراہ سخت احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو گی۔.

About The Author