جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد کے علاقوں بہارہ کہو اور شہزاد ٹائون کو ڈی سیل کردیا گیا

نوٹی فیکیشن کے مطابق دکانداروں کو چوبیس مارچ کے سرکاری حکم نامےکی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سیل کیے گئے اسلام آباد کے علاقوں بہارہ کہو اور شہزاد ٹائون کو ڈی سیل کردیا۔۔۔

متاثرہ گھر کی گلی سیل رہے گی۔۔ انتظامیہ نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے اسپتالوں کی اوپی ڈیز بحال کردیں۔ لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی دکانیں کھل گئیں۔

ہدایات کے مطابق دکان میں ایک شخص کو اضافی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق دکانداروں کو چوبیس مارچ کے سرکاری حکم نامےکی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں لاک ڈائون میں نرمی۔۔۔۔سیل کیے گئے علاقے۔۔۔اوپی ڈیز۔۔ لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی دکانیں کھل گئیں۔۔

ضلعی انتظامیہ نے بہارہ کہو اور شہزاد ٹائون کو ڈی سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بہارہ کہو میں مکی مسجد اور بلال مسجد کے ارگر گرد کی گلی سیل رہے گی۔۔شہزاد ٹائون میں بھی متاثرہ گھر کی گلی سیل رہے گی۔۔۔

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلیے 24 مارچ کو اسپتالوں کی بند کی گئیں اوپی ڈیز کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔۔ڈپٹی کمشنرکے مطابق عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

دوسری جانب انتظامیہ نے لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی دکانوں سے پابندی اٹھا دی ہے۔۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلیننگ اور لانڈری کی دکانوں میں صرف ایک شخص کو اضافی رکھنے کی اجازت ہوگی۔۔دکانداروں کو 24 مارچ کے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔

%d bloggers like this: