لندن: برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) سے وابستہ ڈاکٹر نے 5 جی کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق خبروں کی حقیقت کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا ہے۔
ڈاکٹر بائرڈا کا کہنا ہے کہ 5 جی کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ناممکن ہے کیونکہ وائرس ریڈیو ویوز کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہیں ہو سکتے۔
این ایچ ایس سے وابستہ ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس جسم کے کچھ حصوں کے ذریعے ہی جسم میں داخل ہوتا ہے نہ کہ ریڈیو ویوز کے ذریعے۔
ڈاکٹر بائرڈا نے کہا کہ کورونا کسی کو چھونے یا ہاتھوں پہ وائرس کے لگنے اور منہ یا آنکھوں کے ذریعے ہی جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔
این ایچ ایس کے ڈاکٹر نے سماجی دوری اختیار کرنے اور قرنطینہ میں رہنے کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا حل بتایا اور اس امر پر زور دیا کہ ہاتھ 20 سیکنڈ تک صابن اور گرم پانی سے دھوئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ویڈیوز کی وجہ سے اس موضوع پر بات کرنا ضروری سمجھا۔
ڈاکٹر بائرڈا کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا بھی بالکل غلط ہے کہ 5 جی قوت مدافعت کو کمزور کر دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھروں میں موجود میائیکرو ویو اوون سے نکلنے والی شعاعیں 5 جی سے بہت زیادہ طاقتور ہوتی ہیں لیکن وہ بھی قوت مدافعت کو کمزور نہیں کرتیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس