دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10اپریل2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان میں احساس کفالت امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئیں،،

کورونا وائرس لاک ڈاون دیہاڑی دار اور غریب خواتین رل گئیں قاسم پور کالونی  ہائی اسکول میں امدادی رقوم کی تقسیم وبال جان بن گئی ناقص اقدامات کے باعث بھگدڑ سے  ایک خاتون جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئیں

کمشنر اور آر پی او ملتان نے بھی موقع کا دورہ کیا،،، افسران کے مطابق 70 سالا بزرگ خاتون کا انتقال ہارٹ اٹیک سے ہوا

سرکاری اسکول میں گرمی میں خواتین لمبی لائنوں میں لگ کر باری کا انتظار کرتی رہیں لیکن انتظامیہ سب اچھا کا راگ الپتی رہی۔


ملتان،

حلقہ کے لوگوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایم پی اے جاوید اختر انصاری کے خلاف بینرز لگا دئیے

اگر ان منتخب نمائندوں کو راشن کی ضرورت ہے تو ووٹرز سے رابطہ کریں، اویزاں بینر پر تحریر

اگلے الیکشن میں ان عوامی نمائندوں کو ووٹ نہیں دینا جو مشکل وقت میں بھاگ گے، اہل علاقہ

About The Author