مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

باکسر عامر خان کا پاکستان اسپورٹس بورڈ پر راشن کی تقسیم میں روکاوٹ ڈالنے کا الزام

پاکستان اسپورٹس بورڈ انہیں مستحق لوگوں میں راشن تقسیم نہیں کرنے دے رہا۔۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان اسپورٹس بورڈ پر مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے میں روکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگا دیا۔۔

کہتے ہیں پاکستان اسپورٹس بو رڈ اسلام آباد میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔۔

جبکہ پاکستان بورڈ کے مطابق حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئےکورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظراسپورٹس کمپلکس میں تمام ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کوبند کیا گیا ہے ۔۔

باکسر عامر خان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ آمنے سامنے۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے الزام لگایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ انہیں مستحق لوگوں میں راشن تقسیم نہیں کرنے دے رہا۔۔

اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں قائم عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں ہمارے لیے دروازے بند کردیے گئے۔۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ پی ایس بی نے بتائے بغیر راشن تقسیم کرنے پر اعتراض کیا،ہم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو تحریری طور پر مطلع کیا تھا،

تاہم بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا،بورڈ حکام کی ہڈ دھرمی کی وجہ سے پانچ ہزار مستحق افراد راشن حاصل نہیں کر سکے۔۔

عامر خان نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی پی ایس بی کے سو افراد کو راشن دیا،

آج پی ایس بی والوں نے ہمیں اندر جانے سے روک دیا،ہمیں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔

%d bloggers like this: