دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مارشل آرٹ کے کھلاڑی عرفان محسود 27واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 پاونڈ وزن کے ساتھ 39 فینگر ٹپس لگا کر یہ اپنے نام کر لیا

پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز،جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی عرفان محسود نے لبنان کے کھلاڑی رسلن کا ریکارڈ توڑ کر 27واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 پاونڈ وزن کے ساتھ 39 فینگر ٹپس لگا کر یہ اپنے نام کر لیا

اس پہلے یہ ریکارڈ لبنان کے رسلن کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 37 پش اپس لگائے تھے۔عرفان محسود کے ریکارڈ کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ طور پر ای میل کر کے تصدیق کرلیا۔

عرفان محسود نے کہا کہ 50 عالمی ریکارڈ بنانا میرا میشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے کامیابی لانے سے بہت خوشی ہوتی ہے۔

وزیرستان سے دہشتگردی کا لیبل ختم کرونگا اور مزید ایسی کامیابیاں سمیٹ کر اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہونگا۔

About The Author