اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یورپی یونین کارکن ممالک کیلئے 500 ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان

اسپین میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ سو پچپن افراد ہلاک ہوئے۔

برسلز: یورپی یونین نے رکن ممالک کے لیے 500 ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

برسلز میں ہونے والے مذاکرات کے بعد امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ یورپی ممالک کے لیے 440 ارب ڈالر کے امدادی پیکج پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

چیئرمین یورو گروپ نے معاہدے سے متعلق  برسلز میں جاری مذاکرات کے بعد امداد کا اعلان کیا۔

فرانسیسی وزیر خزانہ نے معاہدے کو یورپی یونین کی تاریخ کا اہم ترین اقتصادی منصوبہ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔

اس وقت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر  ہونے والے خطہ یورپ ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 209 ممالک میں95,722 افراد ہلاک اور16 لاکھ تین ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں مسلسل ساتویں روزبھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد ساڑھےسولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیویارک میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد مریض موجود ہیں اور سات ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے تیرہ سواکتالیس افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اسپین میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ سو پچپن افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک وائرس فرانس میں پندرہ ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔ جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جب کہ چھبیس سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں ڈھائی ہزار اور  نیڈر لینڈز میں تئیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید چھ سو دس افراد ہلاک ہوئے اور ایک لاکھ43 ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مزید آٹھ سو اکاسی زندگیاں نگل گیا اور مجموعی تعداد آٹھ ہزار کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔کورونا کے مریضوں کی تعداد پینسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

%d bloggers like this: