نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے گاؤں مٹوا ہ پہنچ گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمبائن ہارویسٹر سے گندم کٹائی مہم 2020 کا باقاعدہ افتتاح کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گندم کٹائی کیلئے ہارویسٹر خود چلایاوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے روایتی انداز سے درانتی سے بھی گندم کاٹی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گندم کٹائی کے افتتاح کے بعد مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رواں برس 45لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کاشتکاروں سے 1400 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔گندم خریداری کیلئے گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزراء تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کریں گے۔گندم خریداری مہم کے دوران 15 بین الصوبائی داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

کاشتکار ہمارے محسن ہیں، گندم کے دانے دانے اور کاشتکار کی پائی پائی کا تحفظ کریں گے۔کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پرائم منسٹر زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنجاب میں 300 ارب روپے کے پراجیکٹ لائے جا رئے ہیں۔

گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

رواں برس کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کی 4 لاکھ بوریاں رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہیں۔

اگلی فصل کیلئے بیج کی 12 لاکھ بوریاں دیں گے۔فصل بیمہ سکیم کا دائرہ کار بڑھا کر اڑھائی لاکھ کاشتکاروں کی فصل کی انشورنس کی گئی ہے۔

کاشتکار کی خوشحالی کیلئے پیداواری لاگت کم کرنا بے حد ضروری ہے۔پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے 52 لاکھ کاشتکاروں کو کھادوں کی خریداری پر ساڑھے 8 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔

پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 28 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں 10 ہزار کھالوں کو پختہ کیا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب زرعی ترقی کیلئے مختلف سبزیوں،

پھلوں اور اجناس کی 80 نئی اقسام متعارف کرا چکی ہے۔غیر معیاری اور جعلی ادویات و کھادوں کے سدباب کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کیا گیا ہے

ای کریڈٹ سکیم کے تحت کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کاشتکاروں کی محنت کی قدردان ہے۔

زراعت میں کمبائن ہارویسٹر جیسی جدید مشینوں کے استعمال سے نہ صرف وقت بلکہ سرمائے کی بھی بچت ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں سال ایک کروڑ 65 لاکھ زیر کاشت رقبے سے ایک کروڑ 90 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گندم خریداری کا ساڑھے6 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبہ میں غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 29,800 میٹرک ٹن گندم روزانہ فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبہ بھر میں آٹے کے 11 لاکھ 91 ہزار تھیلے مارکیٹ میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔

عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ گرین لائسنس کے بغیر گندم خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذاتی استعمال کیلئے ایک ہزار کلو سے زائد نجی طور پر گندم نہیں خریدی جا سکے گی۔

صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، راجن پور کے اراکین اسمبلی، سیکرٹری زراعت،کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


ڈیرہ غایخان

ڈیرہ غازیخان پولیس عوامی خدمت میں پیش پیش۔تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد پولیس لا ءمیں کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہے

اور کورونا وائرس کے حملے میں تھیلیسیما کے مریضوں کو خون نہ ملنے کی مشکلات کو حل کر دیا۔کیونکہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہوئے ہیں

آج ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے درجنوں پولیس ملازمین نے فاطمید فاﺅنڈیشن کو تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیا۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ مجھے خوشی ھو رہی ہے کہ ہم نے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو ہمیشہ اپنا عزم بنایا۔

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دینا ہمارا فرض ہے بلکہ ہم فخر محسوس کر رہے ہیں

کیوں کہ ہر 15 دن بعد تھیلیسیما میں مبتلا بچے کو خون کی ضرورت ہوتی ہے

جن کو خون دے کر ان کی جان بچانا اپنا فرض سمجھا-۔فاطمید فاﺅنڈیشن ٹیم نے کہا کہ ہم پولیس جوانوں کے بے حد مشکور ہیں

جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر ایک مثال قائم کی ہے اور آج درجنوں پولیس ملازمین جواں مردی سے خون کا عطیہ دے رہے ہیں،

یہاں سے حاصل ہونے والا خون تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو لگا کر ان کی جان کو بچانے کے لئے ہر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

آخر میں تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرائی گئی۔


ڈیرہ غازی خان

تھانہ جھوک اترا کی حدود جکھڑ امام شاہ دریائے سندھ کے مقام پر ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد،

پولیس موقع پر پہنچ گئی،نعش کو ٹی ایچ کیو کوٹ چھٹہ منتقل کر دیا گیا،

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے سندھ کے مقام پر جھکڑامام شاہ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش دریا پر تیرتی ہوئی نظر آئی

جس پر علاقہ مکینوں نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی۔

جس پر ریسکیو کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر

ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کر دی۔ پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب ،سٹی صدر جان عالم خان لغاری ،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی ،

جاوید اسحاق مستوئی ، ،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی ،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری ،نائب صدور ملک محمد صادق اعوان ،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،

سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی ،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند ،نائب صدور حاجی محمد حسین ،شیخ محمد حنیف ،

سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج ،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد ،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب ،

اراکین کاشف یونس خان ،عبد الصمد قریشی ،مرزا محمد ایوب ،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض ،طارق خلجی ،شیخ محمد بلال محمد وقاص ،

زاہد نظام،رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں ،

ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض ،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی ،کالج روڈ کے صدر ،

سابق چیئر مین ابصار احمد خان لودھی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اجمل بلوچ ،

سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر اور چیئر مین خواجہ محمد شفیق کی طرف سے لاک ڈاﺅن کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کی پر زور حمایت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ

حکومت تاجروں کی طرف سے پیش کئے گئے حفاظتی اقدامات کے ایس او پی پر فوری غوری کر کے تاجروں کو پندرہ اپریل سے مرحلہ وار لاک ڈاﺅن ختم کر نے

اور صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کاروبار کر نے کی اجازت دے کیو نکہ اب تاجر برادری کے مالی حالات بری طرح متاثر ہیں

اور کرایہ جات ،یوٹیلٹی بلز اور دیگر معاملات چھوٹے تاجروں کی برداشت سے باہر ہو گئے ہیں اور چھوٹے تاجر مالی مشکلات کا شکار ہیں

حکومت نے اب تک چھوٹے تاجروں اور ایس ایم ای ایس کے لئے کسی قسم کے بیل آﺅٹ پیکج کا اعلان بھی نہیں کیا ہے

تاجر رہنماﺅں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں 15اپریل سے کاروباری سرگرمیاں بحال کر نے کی اجازت دی جا ئے

تاجروں نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے اشیائے خوردونوش والے چھوٹے دکانداروں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی مذمت کی جن ٹریڈرز کو حکومت نے ضروری سمجھتے ہو ئے کاروبار کی اجازت دی

مقامی پولیس اہلکار انہیں بھی حراساں کر کے کاروبار بند کراتے ہیں ورنہ مقدمات درج کر کے گرفتار کر نے کی دھمکیاں دیتے ہیں

معاشی بدحالی کے دور میں اس طرح کے رویہ کا ڈی پی او اختر فاروق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق فوری نوٹس لیں ۔


ڈیرہ غازیخان:

حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع کے رجسٹرڈ 97 ہزار خاندانوں کو پہلے مرحلے کے تحت بارہ،

بارہ ہزار روپے کے حساب سے ایک ارب 16 کروڑ 40 روپے مالی امداد دی جائے گی

جس کے لیے ضلع بھر میں 57 فیلڈکیمپس قائم کر دیے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے ایس پی انویسٹی گیشن حفیظ الرحمن کے ہمراہ فیلڈ کیمپس کا دورہ کیا

اور ماڈل ٹاؤن میں انگوٹھے لگوانے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے والے ریٹیلر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کرحوالات میں بند کرا دیا

مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں 57 کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں

جہاں ریٹیلرز کی سو سے زائد بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے مستحقین کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد12000 روپے یکمشت ادا کیے جا رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

شاہد حسین نے بحیثیت ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان ڈویژن چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے.


ڈیرہ غازیخان :

گھٹن کے ماحول میں ڈیرہ غازی خان سے خوشگوار خبر،قرنطینہ سنٹر میں مقیم 140 زائرین کے کورونا ٹیسٹ میں کلئیر ہوگئے۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے گھروں کے لئے روانہ کیاتفصیلات کے مطابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اور کورونا ٹیسٹ میں کلئیر ہونے والے زائرین کو نیک تمناؤں اور مبارکباد کے ساتھ گھروں کےلئے روانہ کیا۔

زائرین نے بہترین انتظامات کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی,انتظامیہ،

ڈاکٹرز اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ زائرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ سب زائرین اپنے گھروں میں جا کر حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔مشیر صحت نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں مقیم 200 زائرین میں سے

140 کے کورونا ٹیسٹ منفی ائے جنہیں گھروں کےلئے روانہ کردیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ ریتڑہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزما ن کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریتڑہ پولیس نے کارروائی کر کے ملزمان طلحہ خان ولد گل خان سکنہ موضع بولانی،

عالم خان ولد گل خان سکنہ بولانی کے قبضے سے ناجائز اسلحہ 2عدد رائفل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی

اس موقعہ پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ جرائم کے خلاف تونسہ پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان قا ئم رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہے

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کو کرائم سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے،

پولیس فورس اسلحہ اور منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس سے تعاؤن کرنی ہوگی

تاکہ ایسے کرمنل اشخاص سے معاشرہ پاک ہو۔عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں

جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے آپ کو اور آپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں۔

پولیس فورس کے جوان عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر کے ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں۔

About The Author