سندھ میں لاک ڈاون سے متاثرہ عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس تیار کرلیا گیا۔
عوام کو کرائے،اسکول فیس کے علاوہ پانی،بجلی وگیس کے بلز میں رعایت ملے گی۔ صوبائی محصولات میں کمی کے ذریعے تاجر طبقے کو سہولت ملے گی۔
خلاف ورزی پر دس لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔آرڈیننس گورنر کی منظوری کے بعد یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔
سندھ حکومت نے کوروناوائرس سےمتاثرہ طبقات کو ریلیف دینے کے لئے آرڈیننس تیار کرلیا۔
شہریوں کو کرائے، یوٹیلٹی بلز اور صوبائی محصولات پر رعایت ملے گی۔ہم نیوز کو حاصل آرڈیننس مسودہ کے مطابق 50 ہزار روپے سےکم کرایہ ادا نہیں کیاجائےگا
جبکہ ایک لاکھ تک 50 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔ ایک لاکھ سے زائد کرایہ مکمل ادا کرنا ہوگا۔
آرڈیننس کے تحت پانی، بجلی ،گیس فراہم کرنے والے ادارے رہائشی تجارتی اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کے پابند ہوں گے۔ایک سے260یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف کیاجائےگا۔
261سے 350 یونٹس تک بل میں 25فیصد رعایت دی جائے گی۔اسی طرح 155یونٹ تک گیس کےبل معاف جبکہ 200یونٹ تک بل پر 25فیصد اور 300 یونٹس تک 50 فیصد رعایت ہوگی۔
300 یونٹس سےزائد گیس کا بل ادا کرناہوگا۔ 800 اسکوائر یارڈ کےفلیٹ سےپانی کا بل وصول نہیں کیاجائےگا۔1000
اسکوائر یارڈ پر 25 فیصد جبکہ 1200 اسکوائر یارڈ کے فلیٹس پر بل میں 50 فیصد رعایت ہوگی۔
صوبائی محصولات میں بھی رعایت دی جائےگی،،
اور اس حوالے سے محکمے رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ آرڈیننس پر عمل نہ کرنے کی صورت دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
آرڈیننس میں تمام نجی اسکول پر20 فیصد فیس کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے۔ نجی اسکولز انتظامیہ کم کی گئی 20 فیصد فیس قسطوں میں یا کسی اور مد میں وصول نہیں کرسکے گی۔
وزیراعلی کو آرڈیننس میں کسی بھی وقت ترمیم یا تنسیخ کا اختیار ہوگا۔سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس یکم اپریل سےپورے سندھ میں نافذ العمل ہوگا۔
آرڈیننس کا مسودہ حتمی منظوری کے لئے گورنر سندھ کو بھجوادیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،