نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے باعث لاہور کی سمال انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے

مارکیٹ سے وابستہ چھوٹے بڑے تاجر روزگار کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں

کورونا وائرس کے باعث جہاں ہزاروں افراد متاثر ہو رہے وہیں لاہور کی سمال انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے،،،

مارکیٹ سے وابستہ چھوٹے بڑے تاجر روزگار کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

کروونا وائرس نے جہاں ملک بھر میں ہزاروں افراد کو متاثر کیا وہیں لاہور کی برانتھ روڈ جہاں مشینی پرزہ جات کی خریدوفروخت ہوتی ہے لاک ڈاون کے باعث ویران ہے،،،

یہاں عام دنوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی تاہم آج ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے

برانتھ مارکیٹ میں سپئر پارٹس سے لے کر انڈسٹری میں استعمال ہونے والا ہر پرزہ ملتا ہے،،،

مارکیٹ کے تاجر اور مزدور دونوں پریشان ہے کہ معیشت کا پہیہ کب چلے گا

چھوٹی بڑی انڈسٹری سے وابسطہ تمام افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈسٹری کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر، اقدامات کیے جائیں۔

About The Author