دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر سب انسپکٹر شاہد حمید کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت اور بڑی کاروائیاں،شراب فروش اور جواء پرچی کا ملزم گرفتار،قبضہ سے 58 لیٹر شراب معہ آلات کشیدگی سمیت چالوبھٹی بھی برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر سب انسپکٹر شاہد حمید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش سلطان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا،

قبضہ سے شراب58 لیٹرمعہ آلات کشیدگی سمیت چالوبھٹی بھی برآمدکی۔ اسی طرح دوسری کاروائی میں چک ہوتیانہ کے رہائشی شہزاد کو گرفتار کیا جو جواء پرچی فروخت کرنے میں مصروف تھا۔

اس موقع پر ایس ایچ او شاہد حمید نے کہا کہ علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،

منشیات کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکنا ہے، منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں،

ہم نے اپنی آنے والی نوجوان نسلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ مہیا کرنا ہے جوہماری اولین ذمہ داری ہے۔


بہاولنگر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ناقص تفتیش، کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور غیر حاضری کے شوکازنوٹسزکی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کانسٹیبل محمد زاہد اور نائب قاصد فاروق احمد ڈسمس کردیا،

جبکہ31 پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں دیں۔

تفصیلات کے ڈی پی او قدوس بیگ نے شوکاز نوٹسز کی سماعت کے بعد فیصلے سناتے ہوئے پولیس افسران و اہلکاروں کو سزائیں دیں،

انہوں نے کانسٹیبل محمد زاہد اور نائب قاصد فاروق احمد کو نوکری سے برخاست کردیا، اسی طرح انسپکٹر محمد سلیم ایاز کو مختلف شوکاز نوٹسز کا فیصلہ سناتے ہوئے بندی انکریمنٹ،

ضبطی سروس دوسال اور ایک سال کی سزائیں سنائیں، اسی طرح ASIمشتاق احمداوررضوان کو سروس ایک سال کی سزادی، SIشفاقت علی، ASIشاہد ایوب،فیاض احمد،

مشتاق احمد، محمد سلیم، افضل، طاہر، سلیم اور رضوان عباس کو بندی انکریمنٹ ایک سال کی سزا دی،

اسی طرح کانسٹیبل شہباز علی اور فرخ ممتاز کو کمی تنخواہ دو سٹیج، جرمانہ ایک ماہ کے برابراورپندرہ یوم کی سزائیں دیں

جبکہASIمشتاق احمد کو سنشور کی سزا سنائی، ان جملہ ملازمین کو سزا سنانے سے قبل ڈی پی او قدوس بیگ نے فردا ًفردا ًسماعت کیا،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ استعداد کار، امن و امان کے قیام و انسداد جرائم اور عوامی خدمت کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری،

جانفشانی سے سر انجام دیں اور عوامی فلاح کے خاطر لائے گئے پولیس اصلاحات سے لوگوں کو مستفید کرانے کے لیے اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں۔


بہاولنگر

بہاولنگر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 55لاکھ روپے کے مزید کرپشن کے اانکشافات سامنے آگئے جس کے بوگس بل پاس کیے گئے کرپشن کے تمام ریکارڈ ڈیلی سویل ٹیم نے حاصل کر لیئے

جس میں سابق ایم ایس امجد یاسین اور موجودہ ایڈمن عمر فاروق نے مل کر یہ کرپشن کی ہے جس کا لاکھوں روپے کا حکومتی خزانے کو ٹیکہ لگایا گیا

اور یہ لاکھوں روپے کی کرپشن2017-18 میں کی گئی اور محکمہ ہیلتھ کے اعلی افسران نے ابھی تک ایڈمن ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر عمر فاروق کرپٹ مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے

جو اس کے بعد بھی لاکھوں روپے کی کرپشن کر چکا ہے اور ابھی تک ایڈمن کی سیٹ پر تعینات ہے جس نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنا رکھے ہیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار چیئرمین نیب پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اورڈائریکٹر بہاولپور محمد علی کاشف اور سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری سے اپیل ہے کہ

اس لاکھوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف کاروائی کریں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کے ایڈمن عمر فاروق سمیت کرپٹ مافیا کو گرفتار کیا جائے

اس خبر کی تفصیلات یہ ہیں کہ سویل ٹیم نے 55لاکھ روپے سٹاف نرسنگ کی ٹرنینگ کی مد میں پاس ہونے والے بل اور ضروری ریکارڈ حاصل کر لیئے جو اعلی سطح کے آفیسر کو پیش کر دیئے جائیں گے

2017-18میں حکومت پنجاب کی جانب سے سٹاف نرسوں کو 42 روز کی ٹرنینگ بہاولپور میں کروائی گئی تھی اور چالیس روز ٹرنینگ کرنے والی سٹاف نرسوں کو

Pak continentہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھاجس کی مد میں ہوٹل کو کرایہ دینے کے لیئے 55لاکھ روپے کا بل پاس کروایا گیا

اور یہ لاکھوں روپے سابق ایم ایس امجد یاسین اور ایڈ من ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر عمر فاروق نے ہڑپ کر لیئے اور ہوٹل کے کرائے کے نام پر چیک دیا جانا تھا جو کہ رقم چیک کے ذریعے نہ دی گئی

ایڈمن عمر فاروق نے یہ پندرہ لاکھ روپے کی رقم ہوٹل والوں سے مل کرکیش دی اور باقی چالیس لاکھ روپے ایڈمن عمر فاروق نے ہڑپ کر لیئے سٹاف نرسنگ ٹرنینگ کرنے والوں کی تفصیلات یہ ہیں کہ

ٹرنینگ کرنے والی 47سٹاف نرسوں نے ٹرنینگ کی جن میں مختلف شعبہ جات کی ٹرنینگ ہوئی جن میں دس سٹاف نرسوں نے Traning of intensive care unit،

آٹھ سٹاف نرسوں نے Traning of cardiac care unit،پانچ سٹاف نرسوں نے Traning of Dialysis unit،

دس سٹاف نرسوں نے Traning of Emergencv/trauma،آٹھ سٹاف نرسوں نے Traning on Operation theatre،

چھ سٹاف نرسوں نےTraning on burn unit in Nishtar hospital multanشامل تھیں

جنہوں نے 42دن کی ٹرنینگ کی اور ان سٹاف نرسوں کو بہاولپور Pak continentہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا

جس کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی اس لاکھوں روپے کی کرپشن کا فوری طور پر ایکشن لے کر کاروائی کی جائے

اور لوٹی ہوئی رقم سابق ایم ایس اور ایڈمن عمر فاروق سے واپسی کروائی جائے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور محمد علی کاشف،

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ،کیپٹن (ر) محمد عثمان کی توجہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کی طرف دلوانا چاہتے ہیں کہ

اس ہسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اور حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں

جو کہ ہسپتال میں آنے والے غریب مریض در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

اور یہ کرپٹ مافیا رات دن مال بنانے میں مصروف ہیں اس ہسپتال پر بھی ایک نظر ڈالی جائے اور کرپشن کو ختم کیا جائے.

About The Author