کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں صحت و امراض سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے،
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 1950ء سے ہر سال دنیا بھر میں 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے،
ہرسال صحت کا عالمی دن کسی ایک پیغام کے ساتھ منایا جاتا ہے، امسال یہ دن دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے ”کورونا وائرس“کے حوالے سے منایا جائے گا،
1948 میں پہلی مرتبہ ’پہلی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ 1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن ’ورلڈ ہیلتھ ڈ ے‘ کی حیثیت سے منایا جایا کرے گا،
ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ڈبلیو ایچ او، حکومتیں، بین الاقوامی ادارے، مقامی سماجی تنظیمیں اور فلاحی ادارے عوامی صحت کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں،
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی موقع کی مناسبت سے وفاقی وزارت صحت، محکمہ صحت کے صوبائی دفاتر،
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، طبی تنظیمیں اور این جی اوز خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز سمیت دیگر تقاریب منعقد کرتی ہیں،
کوٹ ادو
کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کا15واں روز،شہر بدستور بند، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی،
میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،عوام کی طرف سے لاک ڈاؤن کی مکمل خلاف ورزی جاری،عوام ٹولیوں کی صورت میں گھومنے لگے،
اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 21 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا تھا
جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار،
شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،
حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے15ویں روز بھی کوٹ ادو شہر کے اکثر بازار بند رہے جبکہ جی ٹی روڈ،
ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،
دوسری طرف کوٹ ادو شہر گردونواح سنانواں اور دائرہ دین پناہ میں لاک ڈاؤں کی مکمل خلاف ورزی جاری ہے
اور لوگ بے خوف وخطرٹولیوں کی صورت میں سڑکوں اور گلیوں میں گھومتے پھرتے رہے جسکی وجہ سے عوام ان کی اس حرکات سے شدید پریشان ہیں کہ
کہیں کورونا وائرس نہ پھیل جائے،کوٹ ادو کے شہریوں سمیت عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹ ادو
پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی نے ملکی صورت حال پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ
حکومت کی نا اہلی کھل کر سامنے آ چکی ہے کورونا وائرس نہایتی سنگین مسئلہ ہے لیکن حکومت نے اس وائرس سے نمٹنے کیلئے کوئی پیشگی اقدامات نہیں اٹھائے۔
اک طرف جہاں بیماری اور لاک ڈاؤن سے عوام پریشان ہے وہاں پنجاب حکومت نے امدادی سرگرمیاں مشروط کر کے غریب دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
اب صاحب ثروت انسانوں کو غریبوں کی مدد کرنے سے قبل حکومت کی اجازت لینا ہو گی۔اس فیصلے سے پنجاب حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے
یہ سمجھ سے باہر ہے۔سندھ حکومت نے ہنگامی حالات میں بہترین انتظامات سے اک بار پھر خود کو ثابت کیا ہے
پیپلز پارٹی ہی پیارے وطن کی نجات دہندہ ہے۔ملکی معشیت کی زبوں حالی پہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو شرح سود کم سے کم 9 فیصد تک کم کرنا چاہیے،
حکومت اور اسٹیٹ بنک معیشت سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے گلے میں معاشی پھندا ڈال رہی ہے۔
معیشت تباہ ہورہی ہے اور سیلکٹڈ وزیراعظم سورہے ہیں ملک میں لاکھوں کروڑوں عوام کو حکومتی نااہلی اورغفلت کے باعث بدترین دور کا سامنا کرناپڑسکتاہے
وہ ایسی معاشی تباہی دیکھیں گے جو کہ انہوں نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی طاقت اس کی معیشت ہوتی ہے
اور یہی معیشت کو وزیراعظم تباہ کر رہے ہیں عمران خان کے نظریات اور ان کی پالیسیاں تباہی کی طرف لے جارہی ہیں
کٹھ پتلی حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام نہیں وزیراعظم ملک کی گاڑی چلاتے چلاتے اسٹیرنگ پر سورہے ہیں،
میر آصف خان دستی نے چینی چوروں کے متعلق لیک ہونے والی رپورٹ پہ کہا کہ رپورٹ میں چینی چوروں اور ناجائز منافع خوروں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
اب کرپشن کرپشن کی راگنی گانے والے عمران خان ان سے قطع تعلق کریں گے؟ان سے استعفے لے کر ان کے خلاف کاروائی کریں گے
نیب جس کی سیاسی انجینیرنگ کے چرچے صرف پاکستان تک محدود نہیں رہے۔ بین لاقوامی ادارے بھی اسے پاکستان کا بدترین ادارہ سمجھتے ہیں
وہ نیب جو جھوٹے کیسز بنا کر تفتیش سے پہلے ہی اپوزیشن رہنماؤں کو جیل میں بند کرتی رہی ہے کیا وہ جہانگیر ترین یا مخدوم خسرو بختیارکے خلاف کاروائی کرے گی،
حکومت میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تھو تھو کی عملی تفسیر بنی ہوئی ہے،اس موقع پہ انہوں نے عوام سے گھر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔
کوٹ ادو
ماری اسٹاف سوسائٹی سورج سنٹرکے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادومیں داخل مریضوں اور ان لواحقین میں جوس کے ڈبے تقسیم کئے گئے،
مریضوں اور لواحقین کی دعائیں،اس بارے تفصیل کے مطابق ماری اسٹاف سوسائٹی سورج سنٹرکے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پالولیشن افیسر مظفرگڑھ ملک شاہد حسین کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادومیں داخل
مریضوں اور ان لواحقین میں جوس کے ڈبے تقسیم کئے،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی کی قیادت میں میڈیم تنویر صفدر،مسز پروین بی بی نے ہسپتال کے
مختلف وارڈز جن میں سرجیکل مردانہ وارڈ،سرجیکل زنانہ وارڈ،میڈیکل وارڈ،چلڈرن وارڈ،گائنی وارڈ،میڈیکل ایمرجنسی اورڈائیلسزسنٹر میں 15سوکے قریب جوس کے ڈبے تقسیم کیے،
اس موقع پر میڈیم تنویر صفدر نے کہا کہ ماری اسٹاف سوسائٹی سورج سنٹرکے ڈسٹرکٹ پالولیشن افیسر مظفرگڑھ ملک شاہد حسین کا مشن انسانیت کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کرنا ہے
اور یہ کام جاری و ساری رہے گا، ماری اسٹاف سوسائٹی نے پہلے بھی مریضوں کی فلاح وبہبود اور ان کا علاج و معالجہ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے،
اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے کہا کہ ماری اسٹاف سوسائٹی کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔
کوٹ ادو
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تونسہ بیراج روڈ پررمک سے فاطمہ شوگر ملز شیرا لوڈ کرنے کیلئے جانے والاخالی آئل ٹینکراسٹیرنگ لاک ہونیکے باعث کھائی میں جا گرا،
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ڈرائیور اور عملہ محفوظ رہا،اس بارے تفصیل کے مطابق شیرا لوڈ کرنے کیلئے رمک سے فاطمہ شوگر ملز سنانواں جانے والاخالی آئل ٹینکر نمبری 370ٹی ایم ایچ تونسہ بیراج
بستی شیخاں کے قریب اچانک اسٹیرنگ لاک ہونے سے کلٹی ہو گیا ہے جس سے کوئی جانی نقضان نہیں ہوا،
ڈرائیوفرمان اللہ ودیگر عملہ محفوظ رہے،حادثے کی اطلاع پر علاقہ کے لوگ اکٹھے ہوگئے
جنھوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ اور ریسکیو 1122کو دی گئی مگر موقع پر کوئی نہ آیا۔
کوٹ ادو
ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریدار ی کا ہدف16لاکھ79ہزار 910 بیگز مقرر کیا گیا ہے
جس کے لئے تمام تر انتظامی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے ضلع میں گندم خریدار ی مہم کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)عاف ضیاگجر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایف سی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں سے درخواستیں 13اپریل سے موصول کی جائیں گی،
14اپریل سے باردانہ کی چلت اور15اپریل سے گندم خریداری شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ
کورونا وائرس کے پیش نظر امسال گندم خریداری مہم میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور کسی صورت خریداری مراکز پر کسانوں کا رش نہیں ہونا چاہیے
اس سلسلہ میں بہترین حکمت عملی اپنائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گندم خریدار ی مہم کو ہر صورت شفاف رکھا جائے
اور خریداری مہم میں مڈل مین و ذخیرہ اندوزوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔
ڈی ایف سی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کی دو تحصیلوں میں 17خریداری مراکز فنکشنل کر دئے گئے ہیں
اور حکومتی ہدایات کے مطابق کسانوں سے درخواستوں کی وصولی اور باردانہ کا اجرائشروع کر دیا جائے گا،
کوٹ ادو
کرونا وائرس ریلیف پیکج کے تحت ضلع بھر کے پولیس ملازمین کیطرف سے غریبوں میں راشن تقسیم کیا گیا،
پولیس ترجمان کیمطابق ضلع بھر کے پولیس ملازمین نے 15 لاکھ سے زائد کی رقم غریب اور مستحق افراد کیلئے جمع کی اور 700 سے زائد غریبوں میں 15 دن کا راشن تقسیم کیا گیا.
پولیس ترجمان کیمطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایت پر راشن کی تقسیم کے دوران کسی مستحق شخص کی تصویر بھی نہیں بنائی جائیگی
جبکہ ڈی پی او کی ہدایات پر ہی راشن خصوصی طور پر غریب مزدوروں،رکشہ ڈرائیوروں، بیوگان اور خواجہ سراؤں میں تقسیم کیا گیا.مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے جمع کیا گیا
راشن مظفرگڑھ کے علاوہ تحصیل جتوئی،کوٹ ادو اور علی پور میں بھی تقسیم کیاگیا.
پولیس ترجمان کیمطابق غریبوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے 15 لاکھ کی امدادی رقم ڈی پی او ندیم عباس سے لیکر پولیس کے کانسٹیبل تک سب نے جمع کی
جبکہ راشن کی خریداری اور تقسیم میں غیر جانبداری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن مسعود گجر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون