سینٹرل جیل کراچی میں قید ایم کیوایم لندن کے 25 مبینہ ملزموں ں نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا،
عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور دیگر سے 9 اپریل کو دلائل طلب کرلیے،
ایم کیوایم لندن کے کارکنوں نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ جیل میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ضمانت پر رہا کیا جائے،
مبینہ ٹارگٹ کلرز کو ایم کیوایم مرکز 90 پر چھاپے کے دوران رینجرز نے گرفتار کیا تھا ،چھاپے کے دوران رینجرز نے گولا بارود،
بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا تھا ملزمان کے خلاف مختلف اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں
اس سے پہلے انسداددہشت گردی عدالت اور سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی،
عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور دیگر سے 9 اپریل کو دلائل طلب کرلیے،
جبکے سپریم کورٹ نے صوبائی ہائیکورٹس کو کورونا کے نام پر ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کرنے سے روک رکھا ہے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،