لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو سمیت 54سے زائد مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،
جیل حکام نے مقدمات کی پروسیڈنگ بحال کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرادی ۔۔
رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپپو سمیت 54 مقدمات کی سماعت عدم پیشی کے باعث روک دی گئی تھی
عذیر بلوچ کی کسٹڈی سینٹرل جیل کو دے دی گئی ہے لہٰذا ملزم کے خلاف مقدمات سماعت بحال کی جائیں اور کیسز میں تاریخ مقرر کی جائے،
عدالت نے جیل حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے ارشد پپو قتل کیس عذیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کےلئے تاریخ مقرر کردی،
عذیر بلوچ کو 2016میں گرفتار کیا گیا تھا 11 اپریل 2017کو عذیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت درجنوں پولیس افسران اہلکاروں کے قتل کے
مقدمات بھی شامل ہیں عذیر بلوچ اپنے بیان میں جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،