نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمین کاجذبہ ایثار

مشکل کی گھڑی میں کمزورطبقات کی مددکرنے والوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

لاہور:

پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمین کاجذبہ ایثار
سرکاری افسران اورملازمین کی جانب سے 120کروڑ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان کی ملاقات
پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے
چیف سیکرٹری نے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 120 کروڑروپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا

گریڈ ا یک سے گریڈ16 تک کے سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کی
گریڈ17 سے گریڈ19 کے سرکاری افسران نے دودن کی تنخواہ فنڈمیں دی

گریڈ20 سے گریڈ22 کے سرکاری افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں عطیہ کی
مشکل کی گھڑی میں کمزورطبقات کی مددکرنے والوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔
کورونا کے متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ کی رقم مستحق لوگوں تک پہنچے گی۔
پنجاب حکومت کورونا وباء کی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

نادار،غریب اوربے سہارا افراد کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کر کے متاثرین کی مدد کیلئے ایثار کی اعلی مثال قائم کی ہے۔

امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہاہوں۔
فنڈمیں عطیہ کی جانے والی ایک ایک پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔
ریلیف کے کاموں میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

پنکورونا کے سدبا ب،علاج اور ریلیف کے کاموں پر پورافوکس ہے۔عثمان بزدار
مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں۔
دین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔

About The Author