اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی عدم بحالی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
سیکرٹری ہیلتھ تنویر احمد قریشی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نےسیکرٹری صحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کریں کہ آپکو بتانا پڑے کہ قانونی فیصلوں پر عملدرآمد کیسے کرایا جاتا ہے۔
رجسٹرار عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کریگا تو عدالت اس کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔
ڈاکٹروں کے لائسنس کی تجدید نہیں ہورہی اوروہ سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہوں تو کیسا لگے گا؟
جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری ہیلتھ سے کہا کہ آج آپ کو عدالت نے آخری بار طلب کیا ہے مت ایسا کام کریں جس کا جواب نہ دے سکیں۔
وفاقی حکومت اس سے پہلے پی ایم ڈی سی کے ساتھ ایسا سلوک کر کے پوری دنیا میں تذلیل کروا چکی ہے۔
حکومت میں کوئی ایسا شخص ہے جس کے دماغ میں یہ بات پھنسی ہوئی ہے کہ پی ایم ڈی سی نہیں ہونی چاہیے۔ کیس کی سماعت تیرہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب