نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06اپریل2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کا14واں روز،شہر بدستور بند، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی،

میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،عوام کی طرف سے لاک ڈاؤن کی مکمل خلاف ورزی جاری،عوام ٹولیوں کی صورت میں گھومنے لگے،

اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 21 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا تھا

جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار،

شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،

حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے14ویں روز بھی کوٹ ادو شہر کے اکثر بازار بند رہے جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ،

تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،دوسری طرف کوٹ ادو شہر گردونواح سنانواں اور دائرہ دین پناہ میں لاک ڈاؤں کی مکمل خلاف ورزی جاری ہے

اور لوگ بے خوف وخطرٹولیوں کی صورت میں سڑکوں اور گلیوں میں گھومتے پھرتے رہے

جسکی وجہ سے عوام ان کی اس حرکات سے شدید پریشان ہیں کہ کہیں کورونا وائرس نہ پھیل جائے،

کوٹ ادو کے شہریوں سمیت عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

انجینئر امجد شعیب خان ترین سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی شکست سے دوچار کردیا،

اس سے بچنے کیلئے اجتماعی توبہ و استغفار کی ضرورت ہے،حکمران خود بھی توبہ کریں اور عوام سے بھی اپیل کریں کہ

اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں،حکومت ابھی تک قوم کو اعتماد میں نہیں لے سکی،قرنطینہ سینٹرز میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مطلوبہ ضروری سامان بھی مہیانہیں کیا جا سکا،

ٹائیگرفورس کی بجائے قوم کو رضاکاروں کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی روک تھام میں سستی کا مظاہرہ کررہی ہے،بار بار اعلانات کہ کورونا سے مقابلہ کریں گے مقابلے کی بجائے اللہ پاک سے رجوع کرنا چاہیے

اور توبہ استغفار کرنا چاہیے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی سیاسی قیادت اور ادارے ملکر لائحہ عمل طے کریں،

انہوں نے کہا کہ آج بھی وقت ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان کو بہتر مستقبل کی طرف لے جائیں،

عوام اور سیاسی قائدین قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور موجودہ صورتحال میں عبادات نمازِ کی پابندی، زکر ازکار اور صدقہ وخیرات کے زریعے مستحق لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر

سختی سے عمل کریں،انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کے کا رکن سیاست سے بالاتر ہو کراداروں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔


کوٹ ادو

تفتان سے آنیوالے 7زائرین کو ملتان سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کرنے کی کوشش،

انجمن تاجران کے نمائندوں اور شہریوں کے احتجاج پر قرنطینہ سنٹرچوک سرور شہید منتقل،تمام زائرین کی سکریننگ جاری،

آئسولیٹ کرکے14روز بعد گھر بھیج دیا جائے گا،اس بارے تفصیل کے مطابق تفتان سے آنیوالے 7زائرین کو ملتان سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی

جس پر انجمن تاجران کے رہنماء شیخ محمد عثمان نے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی اور مقامی ایم پی اے اشرف خان رند کو اطلاع کرکے انہیں کوٹ ادو نہ لانے پر زور دیا،

بعد ازاں شہریوں کو پتہ چلنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں انہیں نہ لانے کامطالبہ سوشل میڈیا پر زور پکڑ گیا

جس پر وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی اور مقامی ایم پی اے اشرف خان رند اورانجمن تاجران کے رہنماء شیخ محمد عثمان،

سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد عارف ندیم،سابق چیئرمین رفیق احمدخان کی مداخلت پر ا ن زائرین کو قرنطینہ سنٹرچوک سرور شہید منتقل کردیا گیا،

تمام زائرین کی سکریننگ کی جارہی ہے،زائرین کی سیکرینگ کے رزلٹ منفی رپورٹ آنے والے کو گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا،

دوسری طرف شہریوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی، تحصیل صدر پی ایم اے ڈاکٹر مہر کامران اکبر گٹ،

رہنما انجمن تاجران شیخ محمد عثمان،سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد عارف ندیم،سابق چیئرمین رفیق احمدخان سمیت آواز بلند کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے،


کوٹ ادو

میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات اور لاک ڈاؤن کے سبب الشفاء چلڈرن ہسپتال کوٹ ادو میں خون کی کمی کا شکار380 تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو انتقال خون کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا،

والدین اپنے پیاروں کی جان بچانے کیلئے شدید پریشان،شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل،اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات اور لاک ڈاؤن کے سبب کوٹ ادو میں بنائے گئے

ا لشفاء چلڈرن ہسپتال کے فری تھیلیسمیا سینٹرمیں زیر علاج (خون کی کمی کا شکار)380 تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو انتقال خون کی معمول کی مطابق فراہمی میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے،

380سے زائد بیمار بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے مطلوبہ بلڈ ڈونرز کی تعداد کم ہو گئی ہے،اپنے پیاروں کو خون نہ ملنے پر والدین شدید پریشان ہیں،

دوسری طرف کوٹ ادو یونیورسٹی بناؤ تحریک کے سرپرست تھیلیسیمیا سینٹر کے انچارج وماہر امراض بچگان ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ نے لوگوں کو خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے،

اس موقع پرماہر امراض بچگان ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ کا کہناتھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث خون کے عطیات میں کمی آئی ہے، جس سے بچوں کو خون دیا جانے کا عمل مشکل بنتا جا رہا ہے،

تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کوہر ہفتے یا پندرہ دن بعدخون لگایا جانے کی ضرورت ہوتی ہے، ا لشفاء چلڈرن ہسپتال کے فری تھیلیسمیا سینٹرمیں 380 بچے رجسٹرڈ ہیں،

جنہیں مختلف ایام میں مفت میں خون لگایا جاتا ہے، اس ماہ 15دن اوپرہوچکے ہیں، بچوں کی زندگی خطرے میں ہے،

انہوں نے تحصیل کوٹ ادو و قریبی علاقہ جات کے نوجوانوں سے اپیل ہے اس مشکل کی گھڑی میں خون عطیات دے کر ان بچوں کی جان بچائیں،

انہوں نے کہا کہ کوئی نوجوان خون کا عطیہ دینا چاہے تو وہ ان نمبروں پررابطہ کریں

،موبائل نمبرز03476684297،0345501656،03455005825،03336012437


کوٹ ادو

دوست کے پاس دعوت پر آئے ڈاکٹر کی موٹر سائیکل چوری،غلیظ میسج اور فون پر دوستی لگانے کی شکایت منگیتر کو کرنے پر اوباش طیش میں آگیا،

شادی شدہ خاتون کے گھر دھاو،سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار، پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش بھی دھر لیا،

بھاری مقدار میں چرس برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے،اس بارے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں موضع رادھو بستی کروڑی کا رہائشی

ڈاکٹر اشفاق احمد سمرا وارڈ نمبر 14 بی کوٹ ادو میں اپنے دوست جاوید اقبال کے گھر دعوت کھانے کے لیے

آیا اور اپنی موٹر سائیکل سی ڈی ماڈل 2017 نمبر40 94 ایم ایچ کے گھر کے باہر کھڑی کردی،دعوت کے بعد واپس آیا

تو موٹرسائیکل غائب تھی جیسے نامعلوم چوری اٹھا کر لے گئے،دوسرے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر18کے رہائشی الطاف پٹھان کی بیوی ربیعہ صادق کو دائرہ دین پناہ کارہائشی

اقبال عرف بالی چانڈیہ موبائل پر غلیظ قسم کے میسج اور دوستی لگانے کے لئے دھمکیاں دیتا تھا، اقبال عرف بالی چانڈیہ کی منگنی ربیعہ صادق کی سہلی پروین کے ساتھ ہوئی

تو ربیعہ صادق نے پروین کو اس کی شکایت کی، جس کا اقبال عرف بالی چانڈیہ نے برا منایا، منگیتر کو شکایت لگانے کی رنجش پر اسے موبائل فون پر غلیظ قسم کی گالیاں اور دھمکیاں دیں،

بعدازاں اس کے گھر داخل ہوگیا اور اسے زدوکوب کیا، اہل علاقہ کے آنے پر فرار ہوگیا،

پولیس چو ک سرورشہید نے دوران گشت بین الصوبائی منشیات فروش چک نمبر 578 ٹی ڈی اے کے رہائشی غلام عباس بھٹی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سوا کلو چرس برآمد کر لی،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،


کوٹ ادو تونسہ بیراج آئیل ٹینکر حادثہ

تونسہ بیراج پر آئیل ٹینکر الٹ گیا ٹینکر خالی تها شیرا لوڈ کرنے فاطمہ شوگر ملز جارہا تھا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ڈرائیور اور عملہ محفوظ رہا

رمک سے براستہ تونسہ بیراج فاطمہ شوگر ملز سنانواں شیرا لوڈ کرنے والے ٹینکر کو حادثہ ٹینکر کانمبر TMH 370 ہے

تونسہ بیراج کے بلکل نذدیک بستی شیخاں کے قریب اچانک اسٹیرنگ لاک ہونے سے کلٹی ھو گیا ہے. کوئی جانی نقضان نہیں ھوا.

ٹینکر بلکل خالی تھا.
03449069276
فرمان اللہ ڈرائیور


مظفرگڑھ

کرونا وائرس ریلیف پیکج کے تحت ضلع بھر کے پولیس ملازمین کیطرف سے غریبوں میں راشن تقسیم کیا گیا،

پولیس ترجمان کیمطابق ضلع بھر کے پولیس ملازمین نے 15 لاکھ سے زائد کی رقم غریب اور مستحق افراد کیلئے جمع کی اور 700 سے زائد غریبوں میں 15 دن کا راشن تقسیم کیا گیا.

پولیس ترجمان کیمطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایت پر راشن کی تقسیم کے دوران کسی مستحق شخص کی تصویر بھی نہیں بنائی جائیگی

جبکہ ڈی پی او کی ہدایات پر ہی راشن خصوصی طور پر غریب مزدوروں،رکشہ ڈرائیوروں، بیوگان اور خواجہ سراؤں میں تقسیم کیا گیا.

مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے جمع کیا گیا راشن مظفرگڑھ کے علاوہ تحصیل جتوئی،کوٹ ادو اور علی پور میں بھی تقسیم کیاگیا.

پولیس ترجمان کیمطابق غریبوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے 15 لاکھ کی امدادی رقم ڈی پی او ندیم عباس سے لیکر

پولیس کے کانسٹیبل تک سب نے جمع کی جبکہ راشن کی خریداری اور تقسیم میں غیر جانبداری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن مسعود گجر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی.

About The Author