نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت صوبےبھرمیں لاک ڈاؤن کو شہریوں نےہوا میں اڑا دیا

کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کےباوجود غیرضروری دکانیں اورمارکیٹیں کھلی دکھائی دےرہی ہیں۔

کراچی سمیت صوبےبھرمیں لاک ڈاؤن کوشہریوں نےہوا میں اڑا دیا۔۔ چنگچی رکشوں میں سواریاں بھی ایکساتھ سوارہورہی ہیں۔۔ جبکہ غیرضروری طورپرشہری گھروں سےباہرنکل رہےہیں۔۔

پولیس اورقانون نافذ کرنیوالےاداروں کی جانب سےلگائےگئےناکےبھی بےسود ثابت ہورہےہیں۔۔

کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کےباوجود غیرضروری دکانیں اورمارکیٹیں کھلی دکھائی دےرہی ہیں۔۔

سندھ حکومت کےلاک ڈاؤن کو 15 روزگزرگئے۔۔ شہریوں نےگھروں میں رہنےاوربلاجوازگھروں سےباہرنکلنےکی ہدایات کوہوامیں اڑادیا۔۔

سڑکوں کوگاڑیوں ۔۔ رکشوں اورموٹرسائیکل کا رش واضح طورپربتارہا ہےکہ شہری اس پابندی کوخاطرمیں نہیں لارہے۔۔

کام کاج کےسلسلےمیں باہرنکلنےوالےکہتےہیں کہ 15 روزمیں نہ توانھیں راشن فراہم کیا جاسکااوربجلی ۔۔

گھروں کا کرائےمیں کوئی نرمی آئی۔۔انتظامیہ کےاحکامات صرف دعویٰ ثابت ہورہےہیں۔۔ دووقت کی روٹی کےحصول کیلئےباہرنکلنا پڑا۔۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اب مارکیٹوں میں بھی دکھائی دےرہی ہے۔۔ شہرمیں کئی علاقوں میں مارکیٹیں بھی کھول دی گئی ہیں۔۔

About The Author