چمن میں باب دوستی کھول دیا گیا، شہریوں کی آمدورفت جاری
پاک افغان سرحد باب دوستی چمن 35 روز بند رہنے کے بعد آج 6 سے 9 اپریل تک دفتر خارجہ کے احکامات کی روشنی میں یکطرفہ پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان میں پھنسے افغان شہری بڑی تعداد میں افغان حدود میں داخل ہورہے ہیں
بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ افغانستان جانے والوں میں بڑی تعداد خواتین، بچوں، بیماروں اور ضعیف العمر افراد کی ہے
سیکیورٹی حکام کے مطابق پیدل افغانستان جانے والوں کو نادرا کی بائیومیٹرک سسٹم سے گزارا جارہا ہے،
افغان شہری ایک سے ڈیڑھ ماہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے،
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جانے دیاگیا۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے پیش نظر باب دوستی آج 36 ویں روز بھی دوطرفہ تجارت کےلئے بند ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،