دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور میں کرونا سے متاثر ہونے والا 64 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا

بہاولپور میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے

بہاولپور میں کرونا سے متاثر ہونے والا 64 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

کرونا سے جاں بحق ہونے والے احمد حسن کی بیوی اور 5 ماہ کی پوتی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ابتک بہاولپور میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے

جس میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دادی اور پوتی سمیت تین افراد زیر علاج ہیں۔۔

متاثرہ دادی اور ہوتی کو کرونا وائرس کے علاج کے لیے مختص کیے جانے والے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بہاولپور میں کرونا سے جاں بحق ہونے والے احمد حسن کے دو روز قبل کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور نے متاثرہ مریض کے

اہل خانہ کے 13 افراد کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان بھجوائے ۔

محکمہ ہیلتھ بہاولپور کے مطابق 13 میں سے دو میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق سول ہسپتال میں دم توڑنے والے 64 سالہ شخص کی 55 سالہ بیوی اور 5 ماہ کی پوتی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

About The Author