دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

3اپریل 2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

چھوٹے پیمانے پر ٹرانزیکشن کی موبائل کیش دکانوںکی بندش کی وجہ سے لوگوںکو ایک دوسرے کو رقم بھجوانے میں بھی شدید مشکلات

ڈیرہ اسماعیل خان : لاک ڈاﺅن کی وجہ سے چھوٹے پیمانے پر ٹرانزیکشن کی موبائل کیش دکانوںکی بندش کی وجہ سے لوگوںکو ایک دوسرے کو رقم بھجوانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ،

روزگار کے سلسلہ میں دوسرے شہروں میں مقیم سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین اور محنت کش مختلف موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک پر بنائے گئے اکاﺅنٹس کے ذریعے ملک کے مختلف حصوںمیں رہائش پذیر اپنے گھر والوںکو بآسانی رقم بھجواتے تھے اوراس کے ذریعے روزانہ کروڑوں روپے کے ٹرانزیکشن ہوتی ہے۔ کو

رونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاﺅن جاری ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ دیگر کاروبار مکمل طور پر بند ہیں۔لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بڑے بازاروں سمیت گلی محلے کی سطح پر قائم مختلف موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی موبائل کیش شاپس بھی بند ہیں

جس کی وجہ سے اکاﺅنٹ ہولڈرزکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔روزگار کے سلسلہ میں دوسرے شہروں میں موجود سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور محنت کش اس کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے اہل خانہ گھر کے قریب دکانوں سے بآسانی رقم حاصل کر لیتے تھے۔

موبائل کیش شاپس کی بندش سے دوسرے شہروں میں مقیم گھر کے سرپرست اور دیگر افراد کو اپنے گھر والوں کو ضروری اخراجات کیلئے رقم بھجوانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
٭٭٭
لاک ڈاون بارہویں روز میں داخل ہونے پرمذید سختی کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں لاک ڈاون بارہویں روز میں داخل ہونے پرمذید سختی کر دی گئی اور وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت پر کھولنے والی دوکانیں زبردستی بند کروا دی گئیں جبکہ اس دوران ڈبل سواروں سمیت دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار ملزمان سے تھانوں میں حوالاتیں بھرنے لگیں اور ضلع کچہری میں ان کی پیشی اور ضمانتوں کے موقع پر بھی رش لگا رہا۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی مین بازار،مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند رہے تاہم انتظامیہ نے لاک ڈاون سخت کر دیا اور شہر میں محکمہ داخلہ کی اجازت سے کھولنے والی دوکانیں بھی زبردستی بند کروا دی گئیں اور دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک مکمل لاک ڈاﺅن کیاگیا

جبکہ ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے باوجود متعدد مقامات پر آٹا کی قلت اور چینی سمیت اشیاء ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کی شکایات میں بھی شدت آ گئی اور شہر کے نواح اور دیہی علاقوں میں میں دوکانیں کھول کر لوگوں کا رش وقت کے ساتھ ساتھ بڑھنے لگا جس میں شام 5 بجے کے بعد میڈیسن کے علاوہ ہر قسم کے کاروباری ادارے بند کروا دیئے گئے

جبکہ پولیس نے شاہراہوں،داخلی و خارجی راستوں پر ناکے سخت کر کے کڑی چیکنگ شروع کر رکھی ہے جہاں موٹرسائیکل ڈبل سواروں اور شہر سے باہر جانے والے رکشوں و گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ میں تیزی رہی ڈیرہ شہر میں دفعہ 144 کے باوجود بنک برانچوں اور پرچون دوکانوں ،آٹا پوائنٹس پر خریداروں کا شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پٹواریوں کو آٹا پوائنٹس کی مانٹرننگ پر لگا دیا گیا جو گھر بیٹھے سب اچھا کی رپورٹیں کرنے لگے۔
٭٭٭
ڈیرہ میں کرونا پی سی آر لیبارٹری نے آزمائشی بنیادوں کام شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی کرونا پی سی آر لیبارٹری نے آزمائشی بنیادوں کام شروع کردیا، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور محکمہ صحت سے باقاعدہ رجسٹریشن کے بعد 2گھنٹے میں14ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہوگی، 24گھنٹے میں100کے لگ بھگ ٹیسٹ ہوسکیں گے

،درازندہ اور گومل میڈیکل کالج قرنطینہ سنٹرز سے کورونا وائرس کے کلیئر150مریضوں کو حکومتی ہدایات کی روشنی میں ان کے گھروں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی کرونا پی سی آر لیبارٹری نے آزمائشی بنیادوں کام شروع کردیا، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور محکمہ صحت سے باقاعدہ رجسٹریشن کے بعدمذکورہ لیبارٹری میں 2گھنٹے میں14ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہوگی،

اسی طرح 24گھنٹے میں100کے لگ بھگ ٹیسٹ ہوسکیں گے، قبل ازیں ڈیرہ میں مریضوں کے سیمپل کے ایم یو لیبارٹری پشاور ارسال کئے جاتے تھے جہاں سے نتائج آنے میں تاخیر کا سامنا تھا تاہم اب یہ ٹیسٹ چند گھنٹوں میں ڈیرہ میں ہی ہوسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود لیبارٹری اسٹاف جسمیں ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل اسٹاف اور دوسرے ہیلتھ اسٹاف کے لوگ شامل ہیں کو مکمل سیفٹی کٹس، N95ماسک، خصوصی چشمے اور وائرس کے پھیلاو¿ سے بچا و¿کے لئے ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے بتایا کہ گومل میڈیکل کالج اور درازندہ کے قرنطینہ سنٹرز سے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 100زائرین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے سمیت پنجاب اور کراچی تعلق رکھنے والے کورونا وائرس ٹیسٹ میں کلیئر ہونے والے 150افراد کو حکومتی ہدایات کی روشنی میں ان کے گھروں کو روانہ کیا جا رہا ہے جس کیلئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی افراد میں مبینہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے دو مریضوں کے حوالے سے بتایا کہ ان افراد سمیت گھر کے دیگر افراد کو ان کے گھروں میں کورنٹائن کرکے انہیں ضروریات زندگی کی تمام اشیاءفراہم کی جارہی ہیں،

تاہم اس مرض کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے لاک ڈاﺅن میں سختی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز سمیت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں۔ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی گرانفروشی کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
٭٭٭
دودھ کی فراہمی اور معیار کی چیکنگ کیلئے مختلف بازاروں کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انوار کے ہمراہ شہر میں دودھ کی فراہمی اور معیار کی چیکنگ کیلئے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر حلال فوڈ اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ ٹیم نے دودھ کی دوکانوں پر دودھ کا معیار چیک کیا اور لاک ڈاﺅن کے دوران شہر میں دودھ کی فراہمی اور معیار پر اطمینان کا اظہارکیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ واصف خان نے نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی معیاری اشیاءکی فراہمی اور ملاوٹ کے تدارک کیلئے اپنی کاروائیوں جاری رکھے گی۔
٭٭٭
شریفاں بی بی تشددکیس میں ملزمان کی ضمانت پر رہائی پانے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گرہ مٹ میں شریفاں بی بی تشددکیس میں ملزمان کی ضمانت پر رہائی پانے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کے علاقہ گرہ مٹ میں شریفاں بی بی تشدد کیس کے گرفتار9ملزمان میں سے7 ملزمان کو کورونا وائرس کے باعث عدالت عالیہ نے تین ماہ کیلئے جذوی ضمانت پر رہا کیا ۔ ملزمان کے جیل سے رہاہونے کی خوشی میں ملزمان نے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کی

جس پر تھانہ چودھوان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شریفاں بی بی کیس کے مرکزی ملزم سجاول کے بیٹے عنایت اللہ، انعام اللہ ولد رمضان، رحمت اللہ، نعمت اللہ ولد سید محمد سکنائے گرہ مٹ کیخلاف 4 افراد کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
کار سرکار میں مداخلت، انجینئرز کودھمکیاں اور فائرنگ ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)درازندہ میں شیخ میلہ کے مقام پر نامعلوم ملزمان کی کار سرکار میں مداخلت، این ایچ اے کے انجینئرز کودھمکیاں اور خوف وہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ، ملزمان نے موقع پر موجود ڈمپر کو بھی آگ لگادی، درازندہ پولیس نے این ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ میں نیشنل ہائیوے اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ نے زیر دفعہ 435-186-506/34ppکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈیرہ ژوب ہائیوے پر شیخ میلہ کے مقام پر کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے انجینئرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،

سرکاری اہلکاروں کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور ملزمان فرار ہوتے ہوئے موقع پر کھڑے ڈمپر ٹرک کو بھی نذر آتش کرگئے۔ تھانہ درازندہ پولیس نے این ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
مسلح افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مسلح افراد کی فائرنگ سے کامران پٹھان نامی شخص زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارک میں کامران پٹھان ولد شیر زمان سکنہ گاﺅں روڈی خیل نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے ماموں کے گھر جا رہا تھا

کہ گلی میں دو نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یارک پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر نامعلوم مسلح ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
دفعہ144 کے دوران والی بال کھیلنے کے الزام میں 6افراد گرفتار،

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) دفعہ144 کے دوران والی بال کھیلنے کے الزام میں 6افراد گرفتار، پولیس نے ملزمان کیخلاف بھی مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کے علاقہ منگلہ بورنگ میں عوامی اجتماعات پر حکومتی پابندی کے باوجود والی بال میچ میں عوام کے ہجوم کی اطلاع پر

تھانہ پہاڑ پور پولیس نے چھاپہ مار کروالی بال کھیلنے والے 6افراد عبدالغفور کنڈی، شیر ولی، برکت اللہ، اسلم، جانان اور صلاح الدین کوگرفتار کرلیا جبکہ مذکورہ والی بال میچ کے آرگنائزر مدد خان نامی دوکاندار کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم پولیس کو جل دیکر فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
٭٭٭
رہ ہزار ملے نہ چار ہزار ،غریبوں کے گھر میں بھوک ناچ رہی ہے ،حکمران باتوں سے تسلیاں دینے میں مصروف

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بارہ ہزار ملے نہ چار ہزار ،غریبوں کے گھر میں بھوک ناچ رہی ہے ،حکمران باتوں سے تسلیاں دینے میں مصروف ہیں ،حکومت کے اعلان کردہ پیسے کب ملیں گے جب سب لوگ بھوک سے مرجائیںگے ،

انجمن تاجران ،جیولرز ایسوسی ایشنز سمیت دیگر سماجی تنظیمیں سب خاموشی اختیار کرگئے ہیں ،شہری اظہار خیال کرتے ہوئے پھٹ پڑے ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کے گھر بھوک ناچنے لگی ہے

لیکن شہر میں چند ایک سماجی تنظیموں کے علاوہ تمام صاحب حیثیت افراد نے مکمل چپ کا روزہ رکھ لیاہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی اعلان کردہ امداد اب تک کسی غریب کو نہیں مل سکی ہے ،

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام بلند وبانگ دعوے کرنے والوں کا پردہ چاک ہوگیا ہے اور دیہاڑی دار مزدور پس کررہ گئے ہیں کھانے پینے کی اشیاءکی شدید قلت کا سامنا ہے ،

شہریوں کا کہناہے کہ شہر کے امیر ترین افراد پر مشتمل انجمن تاجران ،صرافہ اینڈ جیولز ایسوسی ایشن اور دیگر سماجی تنظمیں سب گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہوگئے ہیں ،حکومت نے بھی جو بارہ ہزار اور چار ہزار امداد کے دعوے کیے اب تک کسی کو نہ مل سکی ،کورونا سے ہم مریں یا نہ مریں ہم نے بھوک سے مرجانا ہے۔
٭٭٭
پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر مختلف ٹیکسز معاف کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت نے انہیں مختلف ٹیکسز معاف کرنے کا فیصلہ کیاہے ،پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل ٹیکس سمیت مختلف صوبائی ٹیکسز میں تجاروں کو ریلیف دینے کے بعد پرائیویٹ سکول سیکٹرز کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ،

فیسوں کی ادائیگی پر پیدا ہونے والے صورتحال پر محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق فیسوں کی ادائیگی کی مد میں صوبائی حکومت کے پاس اتنا فنڈ موجود نہیں ہے ،کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ٹیکسوں کی ریکوری بھی رک چکی ہے

جبکہ فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کو خصوصی الاﺅنس دینے کا بوجھ بھی محکمہ خزانے پر آئے گا ،پرائیویٹ سکول سیکٹرز کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کی درخواست کی گئی تھی تاہم

ذرائع نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو اربوں روپے کی ریلیف کے نقصان کی تلافی ناممکن ہے اور کروڑوں روپے کی تلافی حکومت کے پاس نہیں ہے تاہم صوبائی اور وفاقی حکومتیں انہیں مختلف ٹیکسز میں رعایت فراہم کریں گی تاہم مشروط شرائط کے تھت انہیں ٹیکس معاف کردیئے جائیں گے ،

نئے تعلیمی سال یکم ستمبر سے شروع ہونے والے امکانات کے باعث تلافی کا سلسلہ اکتوبر میں کردیاجائے گا ،تاجروں کو بھی ٹیکسز میں خصوصی ریلیف دینے کی سفارشات کردی گئی ہیں ۔
٭٭٭
احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی فراہمی کیلئے ریٹیلز شاپس کو کام کی اجازت دے دیگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے احساس کفالت پروگرام و بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی فراہمی کیلئے ریٹیلز شاپس کو کام کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کے مطابق متعلقہ جگہوں پر رقم کے حصول کیلئے آنے والے تین فٹ کی دوری پر کھڑے ہونگے،ریٹیلز شاپس پر رقم کے حصول کے بعد ہاتھوں پر ہینڈ سینیٹائرز کا استعمال کیا جائے گا،شاپس پر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کیا جائیگا،

متعلقہ جگہوں پر پانچ سے ذیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،رقم کی تقسیم کیلئے استعمال ہونے والی جگہ، آلات و دیگر اشیا کو روزانہ کی بنیاد پر صاف اور سینیٹائز ر سے صاف کیا جائیگا،محکمہ ریلیف نے اعلامیہ جاری کردیاہے۔
٭٭٭
ٹریفک پولیس کے تقریبا 16ایم ایم پی آئیز کو مبلغ 10/10ہزار روپے انعام اور توصیفی اسناد تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کی خصوسی ہدایت پر ڈی آئی جی ٹریفک کریم خان نے کرونا وائرس سے بچاﺅاور احتیاطی تدابیر اپنانے کے سلسلے میں صوبہ بھر کے تمام ہائی ویزروٹس پر ہائی وے ٹریفک پولیس ایم ایم پی آئیز سٹاف کی ڈیوٹی دن رات کر کے 25مارچ سے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا،

اس مہم میں کرونا وائرس کے سلسلے میں حکومتی احکامات کے تحت مسافر گاڑیوں کی سفر ی پابندی پر عمل نہ کرنے اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز کی سفر کے دوران احتیاطی تدابیر(گاڑی میں سوارافراد کے درمیان فاصلہ رکھنا، ماسک کا استعمال کرنا، گاڑیوں میں سنیٹائزررکھنا وغیرہ شامل ہی)نہ اپنانے کے پیش نظرہدایات دی گئی اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی گئی۔

اس مہم کے دوران ہائی ویز ٹریفک پولیس خیبر پختونخواہ نے صوبہ بھر میں خلاف ورزی پر تقریبا 120مختلف قسم کی گاڑیاں کو ٹرمینل میں بند کیا جا چکا ہے اورگاڑیوں میں موجود مسافروں کی اضلاع میں DHOسٹاف کے ذریعے کرونا وائرس کی سکریننگ کروائی گئی۔

مہم کے دوران اب تک حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 4769مختلف قسم کے گاڑیوں کے ڈرائیور ز پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔اس خصو صی مہم کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کریم خان نے روزانہ کی بنیا د پر مختلف ہائی ویز روٹس کا دورہ بھی کیا

اور صوبہ بھر میں ہائی ویز پر دن رات بہتریں ڈیوٹی سرانجام دینے پر ہائی ویز ٹریفک پولیس کے تقریبا 16ایم ایم پی آئیز کو مبلغ 10/10ہزار روپے انعام اور توصیفی اسناد بھی موقع پر تقسیم کئے گئے۔
٭٭٭
اساتذہ کیلئے "آن لائن ٹیچرز ٹریننگ پروگرام”کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے معیاری تعلیم کی جانب ایک اور بڑا اقدام ،اساتذہ کیلئے "آن لائن ٹیچرز ٹریننگ پروگرام”کا آغاز کردیا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم پختونخوا نے معیاری تعلیم کی جانب ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اساتذہ کیلئے "آن لائن ٹیچرز ٹریننگ پروگرام”کا آغاز کردیا گیاہے۔

امریکن بورڈ ٹیچنگ سرٹیفیکیٹ کی معاونت سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے،پروگرام کا آغاز تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے،اساتذہ کے ساتھ ساتھ محکمے کے دوسرے ملازمین بھی اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
٭٭٭
امدادی رقم کے حصول کیلئے ہیلپ لائن نمبر 8171 پر لاکھوں ایس ایم ایس موصول

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12ہزار کی نقد امدادی رقم کے حصول کیلئے ہیلپ لائن نمبر 8171 پر لاکھوں ایس ایم ایس موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مستحق خاندانوں خاص طور پر کوروناوائرس کے باعث مالیاتی مسائل کا سامنا کرنے والے دیہاڑی داروں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خاندان آئندہ بدھ کے روز سے نقد امدادی رقم حاصل کرسکیں گے،

ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے استعمال کے ذریعے پروگرام میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے۔ سرکاری حکام نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ اشیا ئے ضروریہ کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے تاکہ عوام کیلئے ان اشیا ءکی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جزوی لاک ڈاون میں اس ماہ کی چودہ تاریخ تک توسیع کا فیصلہ کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔
٭٭٭
پولیس اہلکاروں کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمر ی منظوری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پولیس اہلکاروں کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمر ی منظوری کے لیے بہت جلد صو با ئی حکو مت کو ارسال کر دی جا ئیگی ،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء للہ عباسی نے صوبہ بھر میں قرنطینہ سنٹروں میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار وں جن میں ڈیرہ اسماعیل خان ،ہری پور ،ہنگو ،

مردان ،ٹانک ،کرک اور سو ا ت شا مل ہیں کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات چیت کی ویڈیو لنک کے ذریعے آئی جی پی نے ہنگو میں قرنطینہ سنٹر میں متاثرہ مریضوں سے بھی بذات خود رابطہ کیا اور ان سے براہ راست ان کو دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

ہنگو قر نطینہ سنٹر میں مو جو د متا ثر ین نے ائی جی پی کو سکر ین پر دیکھ کر خو شگوار حیر ت کا ا ظہا ر کیا اور ائی جی پی کے جذ بہ خد مت کی تعر یف کی۔آئی جی پی نے مذکورہ اضلاع میں قرنطینہ سنٹروں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی بات چیت کی اور ان کی ڈیوٹی کے اوقات کار ، حالات کار اور تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔

واضح رہے کہ قرنطینہ سنٹروں پر تعینات پولیس اہلکار تین شفٹوں پر کام کر رہے ہیں۔آئی جی پی نے اس مشکل وقت میں پولیس اہلکاروں کے قومی جذبے سے سرشار ہو کر پشہ وارانہ فرائض کے بطریق احسن ادائیگی کی تعریف کی

آئی جی پی نے کہا کہ صوبہ بھر میں قرنطیہ سنٹروں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمر ی منظوری کے لیے بہت جلد صو با ئی حکو مت کو ارسال کر دی جا ئیگی۔

ویڈیو لنک کے دوران آئی جی نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ فرائض کی ادائیگی کے دوران لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیںاور اپنے اچھے اور بہترین رویئے سے لوگوں کے دل جیت کر آگے بڑھیں۔

اس سلسلے میں آئی جی پی نے پولیس جوانوں کو بالخصوص انسانی حقوق کے حوالے سے نیشنل ڈسیزائسرز منجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے طے شدہ قوائد وضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔آئی جی نے کہا کہ فرنٹ لائن پر ڈیوٹی انجام دینے والے جو ا ن پولیس فورس کے اصل ہیرو ہیں اور ان کی یہ ناقابل فراموش خدمات تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ صوبہ بھر میں قرنطینہ سنٹروں میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار وںکے لئے ایک ماہ کی اصافی تنخوا منظوری کے لئے بہت جلد وزیراعلی کو ارسال کر دی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭
حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیوں نافذ کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سعودی حکومت نے کورونا وائرس وباکی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیوں نافذ کردیاہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا ،عرب میڈیا کے مطابق مکہ اور مدینہ میں پورے دن کے لئے کرفیوں نافذ کردیاہے ،

تاہم صبح چھ بجے سے سہ پہر تین بجے تک شہریوں کو دوائی اور کھانے پینے کی اشیاءلینے کے لئے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی تاہم یہ رعایت خاندان کے ایک فرد کے لئے ہوگی ،کرفیوکے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور ذرائع آمدورفت بند رہیں گے

،وقفے کے دوران صرف دوائی اورضروری اشیاءکی خریداری کے لئے نوجوانوں کی اجازت ہوگی ،بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،محکمہ صحت ،میڈیا ورکرز اور میونسپل کے خصوصی عملے کو استثنیٰ حاصل ہوگی ،

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے تحت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سات سو بیس ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے سولہ افراد لقمہ اجل بن گئے ،

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے غیر یقینی حالت کے پیش نظر حج کے خواہشمند افراد کو ویزہ پروسس سمیت تمام تیاریوں کو تاحکم ثانی موخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
٭٭٭
پراپرٹی و پروفیشنل ٹیکسز تین ما ہ کے لئے معاف کرنے کا پیکیج تیار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاﺅن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پرپراپرٹی و پروفیشنل ٹیکسز تین ما ہ کے لئے معاف کرنے کا پیکیج تیارکر لیاہے صوبائی حکومت نے پہلے مرحلے میں صنعتوں سے مارچ اور اپریل کے بجلی کے بلوں کی وصولی بھی موخرکی ہے

محکمہ صنعت کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ اوراپریل کے بلوں کی وصولی چھ مہینوں میں کی جائیگی مذکورہ وصولی جولائی تا دسمبر کے دوران کی جائیگی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے خصوصی پیکیج تیارکرلیاہے

سرکاری ملکیت کے کرایوں کو معاف کرنے یا اس میں کمی کرنے کی سفارشات بھی تیار کی ہے لاک ڈاﺅن کے باعث تاجر بھی بری طور پر متاثر ہو چکے ہیں جس کے لئے خصوصی ریلیف تیار کیا جارہاہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیرہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تاجروں کے لئے پراپرٹی و پروفیشنل ٹیکسز معاف کرنے کے علاوہ مختلف ٹیکسز میں بھی رعایت دی جائیگی۔
٭٭٭
کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین دوائیاں فائدہ مند ثابت ہونے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین دوائیاں فائدہ مند ثابت ہونے لگی ہیں،مریضوں کو ان ادویات کا پانچ دن کا کورس مکمل کرایا گیا،

اب تک اٹھارہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی ملیریا کیلئے استعمال ہونے والی دو دوائیوں ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کرنے کے کامیاب نتائج سامنے آرہے ہیں۔

متاثرہ مریضوں کو ہائیڈروکسی کلوروئین پہلے روز دو گولیاں صبح اور دو شام دی گئیں جبکہ باقی چار دن ایک گولی صبح اور ایک شام دی جا رہی ہے۔کورونا ایڈوائزری گروپ کے کوچیئرپرسن اسد اسلم نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ

گلے کی سوزش، بیکٹریا، جلد کے انفیکشن، آنکھ اور کان کے انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والی ایزیتھرومائی سین ایک گولی صبح اور شام پانچ دن کا کورس مکمل کروایا جاتا ہے۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں یہ ادویات استعمال کروا کر مریضوں کو صحت یاب کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر اسد کا مزید کہنا تھا نجی معالج بھی یہ دو ادویات اپنے کورونا کے مریضوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ دوا اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر کھانے سے سائیڈ ایفیکٹ بھی کر سکتی ہے،

اس لئے ڈاکٹر کی مشاورت کے بغیر اسے استعمال نہ کیا جائے۔پروفیسر اسد اسلم نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو دو ادویات کا پانچ دن کا کورس مکمل کرایا گیا، اب تک اٹھارہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ان مریضوں میں میو ہسپتال کے 8، پی کے ایل ا?ئی کے 4 اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے مریض صحتیاب ہوئے۔
٭٭٭
خیبرپختونخوا میں 29 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخوا میں 29 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 276 ہوگئی ہے جب کہ 710مریضوں کا ٹیسٹوں کے نتائج موصول ہونے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 29 کورونا پازیٹو مریضوں کا دوبارہ ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوگیا ہے۔صحت یاب ہونے والوں میں 10 زائرین بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے بیشتر مشتبہ مریض مکمل صحتیاب ہیں۔

یہ قرنطین کئے گئے افراد مقررہ مدت گزار کر خطرے سے باہر نکل آئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب ڈی اسماعیل خان قرنطینہ مراکز میں موجود 121 زائرین کو گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ڈی اسماعیل خان میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی صحتیاب ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید ڈھیری پشاور میں قرنطین کئے گئے 190 افراد بھی خدشات سے آزاد ہوگئے ہیں. ہنگو سے تعلق رکھنے والے شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد یہاں بیشتر افراد کو شبے کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن کے اب ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں۔
٭٭٭
کورونا کی حالیہ عالمی وبا کے باعث سوشل میڈیا کے استعمال میں نمایاں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا کی حالیہ عالمی وبا کے باعث سوشل میڈیا کے استعمال میں نمایاں اضافہ ،دنیا بھر میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے تمام افراد ضرورت کے بغیر گھروں سے نکلنے میں اجتناب برت رہے ہیں سوشل میڈیا، فیسنبک، انسٹاگرام اور دیگر ایپس کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے نائب صدر یوسف مہدی, کورونا کی حالیہ عالمی وبا کے باعث سوشل میڈیا کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،

دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا کے خطرہ کے پیش نظرلاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام افراد ضرورت کے بغیر گھروں سے نکلنے میں اجتناب برت رہے ہیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا، فیسنبک، انسٹاگرام اور دیگر ایپس کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ ویڈیو چیٹ اور کالنگ ایپ اسکائپ کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مطابق اب روزانہ 4 کروڑ افراد اسکائپ کو استعمال کر رہے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 70 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق اسکائپ ٹو اسکائپ کالز میں 220 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران اس کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔مائیکرو سافٹ کے نائب صدر یوسف مہدی نے کہا ہے کہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنا پہلے کبھی اتنا ضروری نہیں تھا جتنا اب ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسکائپ کے حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فیچر میٹ ناﺅ سے لوگوں کو ویب براﺅزر پر ویڈیو میٹنگز کی سہولت ملی ہے، جس کے لئے دیگر افراد کو سائن اپ یا سافٹ ویئر ڈاﺅن لوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجہ میں ویڈیو چیٹ ایپس زوم، واٹس ایپ اور ایپل کے فیس ٹائم کے استعمال کی شرح بھی بڑھی ہے۔
٭٭٭
2000 روپے ماہانہ امداد تقسیم کی سہولت کیلئے معلومات ناگزیر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صوبہ بھر کے متاثرہ مستحقین میں2000 روپے ماہانہ امداد تقسیم کی سہولت کیلئے مندرجہ ذیل معلومات ناگزیر
, خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیشِ نظر حالیہ حفاظتی اقدامات سے صوبہ بھر کے متاثرہ مستحقین میں 2000 روپے ماہانہ بطور امداد تقسیم کی سہولت سے مستفید ہونے کیلئے منددجہ ذیل معلومات ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہولت سے مستفید ہونے کیلئے اس ویب سائٹwww.kpi.kp.gov.pk پر موجود فارم پر کریں۔ مذکورہویب سائٹwww.kpi.kp.gov.pkیا پھر اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر اس طرح اپنے موبائل سے ایس ایم ایس کریں۔معلومات KPNameCNIC Noاور8583 پر بھیج دیں۔
٭٭٭
[03/04, 8:25 p.m.] Gohar Ghuncha: بین الاقوامی پروازیں کا جزوی آپریشن بحال ہونے پر فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازیں کا جزوی آپریشن بحال ہونے پر فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں فضائی میزبان کے دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات پہچانے کا طریقہ واضح کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازیں کا جزوی آپریشن بحال کردیا گیا۔پی آئی اے نے فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق جہاز کے کپتان ، فضائی میزبان اور مسافروں کے لیے الگ الگ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایڈوائزری میں طریقہ واضح کیا گیا ہے کہ فضائی میزبان دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات کیسے پہچانیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کپتان پرواز کی روانگی سے قبل جہاز میں کرونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انتظامات کی مکمل جانچ کر ے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کہاہے کہ دوران پرواز فضائی میزبان مسافروں کو ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں گے جبکہ مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔نئی ایڈوائزری کے مطابق طیارے میں الاٹ شدہ سیٹ کے علاوہ مسافر کو کسی دوسری نشست پر نہ بیٹھنے دیا جائے گا۔

About The Author