کورونا وائرس کے وار تیز ہوتے جا رہے ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہو گئی، امریکا اور یورپی ممالک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے مریض چل بسے۔
کورونا وائرس تیزی سے آبادیوں کو نگلنے لگا،، یورپی ممالک میں اس وقت بدترین صورتحال ہے
اٹلی میں 13 ہزار ، اسپین میں 10 ہزار ، فرانس میں 5 ہزار ، برطانیہ میں 2 ہزار اور
جرمنی میں 1100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کورونا کی عالمی صورتحال کو دیکھتے
ہوئے ملک میں کام نہ کرنے کے دورانیے میں رواں ماہ کے آخر تک توسیع کردی عالمی ادارہ صحت کے یورپی برانچ کے سربراہ
نے کورونا سے کئی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد خبردار کیا ہےکہ وائرس بچوں کو بھی متاثر کررہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق
کورونا وائرس کے باعث تقریباً ڈھائی لاکھ یورپی شہری یورپ سے باہر پھنسے ہوئے ہیں اس سلسلےمیں یورپی یونین رکن ممالک کے شہریوں
کی مدد کررہی ہے جبکہ کچھ دیگر ممالک جیسے برطانیہ، ناروے اورآئس لینڈ بھی ان ممالک کے شہریوں کو وطن واپسی میں مدد کررہے
ہیں برطانوی وزیر صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاک ڈوان نہ کیا گیا تو پانچ لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے
ہیں جبکہ اسپین میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو تک اموات ہو رہی ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس