مئی 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے این 95 ماسک، سرجیکل ماسک اور دستانوں کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ طبی سازوسامان کی امریکہ کو خود ضرورت ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں تیرہ سو سے زائد جانیں نگل گیا اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7,392 ہو گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد پونے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کورونا وائرس: امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟

نیویارک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

%d bloggers like this: