دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

03 اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

فاضل پور کے معروف سماجی ورکر محمد صادق اعوان جو کہ سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک گروپ کے سرگرم رکن اور روح رواں شخصیت ہیں

نے اپنی نگرانی میں اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ کرونا وائرس سے حفاظت اور بچائو کے لیئے پورے شہر حاجی پورشریف کی مین مین جگہوں پرسپرے کرایا

تاکہ یہاں کے عوام اس موذی اور متعدی کرونا وائرس جیسی بیماری سے محفوظ رہیں

اوربچ سکیں،اس سلسلے میں شہر بھر کے عوامی ،سماجی حلقوں نے اس کوشش کو سراہتے ہوئے انکےپورے گروپ اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف


راجن پور /

ضلع راجن پور کرونا وائرس کے خدشات و خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایت پر عمل درآمد شروع

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی تاکید پر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے

ضلع راجن پور کے جملہ ایس ایچ او کو ہدایت جاری کی گئی کہ دفعہ 144 کے تحت دوکانداروں کو اپنی دوکانیں و دیگر کاروباری مراکز کو

صبح 9 بجے کھولنے اور شام 5 بجے بند کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کروایا جائے حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس سلسلے میں ضلع بھر کی تاجر برادری انجمن تاجران نے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ملک محمد فاروق اعوان راجن پور


روجھان

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

ٹڈی دل (مکڑی) کی کثیر تعداد جھنڈ کے جھنڈ شاہ والی شہر میں داخل بستی پنجابی میں زیر کاشت سورج مکھی پر دھاوا زمیندار اور کسان پریشان ذرائع کے مطابق

ٹڈی دل کے خاتمے کی مشاورت کے لیے ہائی اسکول شاہ والی میں اہم میٹنگ آج شب کسی بھی وقت متوقع جس میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان

محمکہ ایری گیشن محمکہ ایگری کلچر، محمکہ زراعت، اور لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی شریک ہو رہے ہیں شاہ والی معززین شہر اور عمائدین علاقہ بھی شریک ہونگے،

About The Author