مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

03 اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے احساس پروگرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار، مستحقین کی جانچ پڑتال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے. مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے افراد کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے اربوں روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے

مستحقین کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کوائف کی دوبارہ جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔

مختلف مقامات پر بینکوں اور ریٹیلرز کے فیلڈ کیمپس قائم کرکے مستحقین کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد مالی امداد دی جائے گی۔

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کرکے سہ ماہی کی بجائے ماہانہ تین،تین ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بھی تین ہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے جبکہ تیسرے پروگرام کے تحت موجودہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو شامل کیا جائے گا

جس کے لیے حکومت نے 12000 روپے یکمشت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے.کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کہ آن لائن حاصل ہونے والی معلومات کو متعلقہ علاقہ کے امام مسجد، نمبردار، پٹواری، یونین کونسل سیکرٹری،

ایجوکیشن، لائیوسٹاک اور دیگر ذرائع سے فزیکل ویریفکیشن کرائی جائے گی جس کے لیے ٹیموں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک، گلوز اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔

معلومات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد مالی امداد کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا جس کیلئے حکومت کام کر رہی ہے۔

اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ڈویژن بھر میں سکول کالجز کے ہال اور دیگر عمارتوں کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر دن مختص کرکے مستحقین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان کے پہلے ہی رجسٹرڈایک لاکھ 95 ہزار 393 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے

تاہم لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور حکومت کی طرف سے ملنے والی فہرست کی کراس ویریفیکیشن کرائی جائے گی

جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں. بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملک ظفر علی نے بتایا کہ ملک بھر میں تین اعشاریہ 50 ملین رجسٹرڈ خاندانوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے

جن میں پنجاب کے 18 لاکھ تین ہزار خاندان شامل ہیں۔ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 471116 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم سرکاری ملازم،

پاسپورٹ، باہر سفر کرنے والے، ایگزیکٹو شناختی کارڈ رکھنے والے، 1000 سے زائد بجلی، پی ٹی سی ایل بل یا ایزی لوڈ کرانے والے،

موٹر سائیکل یا گاڑی رکھنے والے،دس ایکڑ کی پراپرٹی رکھنے والے افراد کے خاندان اس سکیم کیلئے اہل نہیں ہوں گے.

اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل، ایس پی آر آئی بی طاہر مصطفی،ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن،

سید سجا دحسین نقوی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نوید عباس، احمد نعمان، وسیم انور،نادرا کے غلام اکبر کھوسہ اوردیگر موجو دتھے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق کی زیر قیادت ڈیرہ غازیخان میں نامساعد حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے.

پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی، میٹروپولیٹن کارپوریشن اوردیگر محکموں کے ذریعے مفاد عامہ کے منصوبوں پر کام کیا جارہاہے.

جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک 80کنال رقبہ پر جنرل پارک کیلئے چوبیس پلاٹ تجویز کیے گئے جن میں سے دو پلاٹوں کو مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی او رایک کو چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق نے ذاتی خرچ سے ڈویلپ کرنے کا اعلان کر دیاہے.

کمشنر نسیم صادق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ شہر میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، ڈرین اور سیوریج لائن کی صفائی،

مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ، ڈریسنگ او رپارکوں کی بحال پر کام کیا جارہاہے تعمیراتی کمپنیوں نے کمشنر پر اعتماد کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی ہے.

کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ ممکنہ وسائل کابہتر استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے.

شہر میں موجود گرے، سوکھے اور حادثات کا موجب بننے والے سفیدہ کے درختوں کو فوری ہٹانے کافیصلہ کیاگیا ہے

ان کی جگہ پر ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے جس کیلئے پی ایچ اے کو ذمہ داری دے دی گئی ہے اور تمام محکموں کو پابند کیاگیاہے کہ

وہ ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں ایک فیصد پی ایچ اے کے حوالے کرے گا تاکہ شہر میں شجرکاری اور فوکس کیا جاسکے.

انہوں نے بتایا کہ شاہ سکندر روڈ پر نو سو فٹ طویل نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے سیوریج کا مسئلہ حل ہو گا.

ونچ مشینری کے ذریعے ڈرینوں اور سیوریج لائن کی صفائی کی جارہی ہے. سڑکوں اور سیوریج لائنوں کی مرمت کاپیچ ورک جاری ہے.

مرحلہ وار زیادہ مسائل کے حامل منصوبوں کو فوکس کیا جائیگا. مانکا کینال پر عوام کی آمد و رفت کیلئے پیدل پلو ں کو بہتر کیا جارہاہے.

چوک چورہٹہ پر دسترخواں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اوردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈس انفیکشن مہم جاری ہے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیرنگرانی ضلع کی اہم مساجد میں صفائی کر کے

جراثیم کش محلول کا سپرے کیاگیا. تونسہ میں کلمہ چوک کے مقام پر ضلع ڈیرہ غازیخان کا تیسرا سینی ٹائزر گیٹ نصب کر دیاگیا تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے.

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ریسکیو، کارپوریشن اوردیگر محکموں کی ٹیمیں فرائض کی انجام دہی

کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس بارے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سینی ٹائزر گیٹ کی تنصیب کے علاوہ مختلف مقامات پر ہینڈ سینی ٹائزر کے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں.

ڈیر ہ غازیخان شہر کے وسط فیصل مسجد چوک پر ہاتھ دھونے کیلئے سینی ٹائزر نصب کر د یا گیا جس میں جراثیم کش محلول سے ہاتھ دھونے کے ساتھ صفائی کیلئے ٹشو پیپر اور دیگر سامان مہیا کیاگیاہے.

چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید نے بتایاکہ کمشنر نسیم صادق کی زیر نگرانی عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں.

ہینڈ سینی ٹائزر نصب کرنے کا مقصد عوام کو صفائی کی ترغیب دینا ہے تاکہ بار بار ہاتھ دھو کر شہریوں کو کوروناوائرس کے پھیلاؤ سے بچایا جاسکے.


ڈیرہ غازیخان :

صوبہ بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی حکومتی ہدایات کے مطابق یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق اور پولیس کی موبائلز کے

ہمراہ پارک آرمی کے دستوں نے بھی ضلع بھر میں گشت جاری رکھا اور مساجد کے علماء کرام سے کرونا کی روک تھام کے سلسلہ میں تعاون کی اپیل کی جاتی رہی

شہریوں نے نماز جمعہ گھروں میں ادا کی جبکہ مساجد میں امام،موذن اور مسجد انتظامیہ کے رکن نے نماز جمعہ جماعت کی صورت میں فرض ادا کر کے سنتوں کی ادائیگی کے لئے

گھروں کو چلے گئے پولیس کی طرف سے بعض کھلی دکانوں کو بند کرا نے اور ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ بھی جاری رہا

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عوام اس کرونا کی وباء سے نمٹنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں

تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے تعاون کر نے والے عوام اور تاجروں کا انہوں نے شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کر نے والے بعض عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیاپولیس تھانہ شاہ صدر دین کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس شاہ صدر دین نے دوران چیکنگ ملزم محمد امجد ولد کریم بخش لشاری سکنہ پکی کو ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور رکھنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین انعام نبی کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی قسم کے جرائم کو

قبول نہیں کیا جائے گا۔ جرائم کے مرتکب افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

انڈس ہائی وے کوٹ چھٹہ 33 موڑ کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، موٹر سائیکل سوار ٹرک کے نیچے آنے سے جاں بحق،

مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹ چھٹہ 33 موڑ کے قریب جام پور کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو

ہوکر مخالف سمت کو جانے والے دراہمہ کے رہائشی موٹرسائیکل سوارنصراللہ ولد حق نواز نامی شخص کو ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سمیت ٹائر کے نیچے دے کر کچل دیا

حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار نصراللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

ریسکیو اہلکاروں نے نعش ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دی پولیس نے قانونی کاروائی کرنے کے

بعد نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ٹرک کو قبضہ میں لے لیاجبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


ڈیرہ غازیخان :

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے ضلع بھر کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیاگیا

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے دورہ کر کے تقسیم ہونے والے راشن کا معیار چیک کیاجبکہ ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن نے پولیس لائن میں مستحق افراد میں 15 دن تک کھانے کا راشن تقسیم کیا

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن کاکہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے ضلع بھر کے تھانوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

کورونا وائرس کو ہم سب نے ملکر ہرانا ہے ایس پی انوسٹی گیشن نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب شہریوں کو اس مہلک وباء سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے

اس لئے آپ تمام کو چاہیے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پولیس کا بھر پور ساتھ دیں اپنے گھروں میں رہیں غیر ضروری طور پر ہرگزگھر سے باہر نہ نکلیں۔


ڈیرہ غازیخان  :

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئر مین سردار حبیب الرحمن خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ

ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث آٹے کی قلت کے پیش نظر حکومت نے فلورملوں کے گندم کوٹہ میں 5 بوری فی باڈی کے حساب سے اضافہ کردیا ہے تاکہ

آٹے کے بحران کی افواہوں کا قلع قمع کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ فلور مل ایسوسی ایشن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ ہے اور کسی صورت آٹے کابحران پیدا نہیں ہونے دیں گے

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں وافر مقدار میں آٹا موجود ہے عوام افواہوں پریقین نہ کریں بعض عناصرافواہوں کے ذریعے خوف پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ

تمام فلور مل مالکان کویہ ہدایت دے دی گئی ہیں کہ وہ آٹے کی بلاتعطل فراہمی اور مقرر کردہ نرخوں 805روپے 20 کلو گرام فی تھیلہ کو یقینی بنائیں اور زائد قیمت پر فروخت کرنے والے

ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فلور مل مالکان روزانہ کی بنیاد پر اس کی خود نگرانی بھی کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع میں اوپن مارکیٹ کے اندر آٹا سپلائی نہ کرنے والی فلور مل کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ پنجاب بھر میں کہیں بھی آٹے کی قلت اورزائد قیمت پرفروخت کرنے والے ڈیلروں بارے میرے ذاتی

موبائل فون نمبر 03006789108/03346789108 پرکسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے

اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا اور زائد نرخوں پرآٹا فروخت کرنے والے ڈیلر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر صحت وزیراعلی پنجاب و چیئر مین پی ایچ اے محمد حنیف خان پتافی نے سٹی پارک کا دورہ کیا

انہوں نے پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا

مشیر وزیر اعلی نے سٹی پارک کی تزئین و آرائش اور پارکنگ سمیت دیگر کام کے معیار کو چیک کیا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان :

میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کی طرف سے گولائی کمیٹی ڈیرہ غازی خان میں دوسرا ہینڈ سینٹائزر نصب کردیا گیا

چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید نے بتایا کہ دو دن میں شہر کے مختلف مقامات پر دس سے

زائد ہینڈ سینٹائزر نصب کردیں گے تاکہ شہریوں کے ہاتھ دھلا کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔


ڈیرہ غازیخان :

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن ڈیرہ کے عہدیداران کا ویڈیولنک اجلاس، وبائی مرض کورونا سے بنردآزما ہونے کیلئے ملازمین کو حفاظتی کٹس، سیفٹی مئیرز فراہم کئے جائیں

تاکہ فیلڈ سٹاف اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے سکے، دفعہ144 کے نفاذ اور کورونا کی وباء میں شدت کو محکمہ صحت کے چند عاقبت اندیش آفیسران نہیں سمجھ رہے

اور ملازمین کو زبردستی میٹنگز کیلئے بلالیاجاتاہے۔ ان خیالات کا اظہار حکومتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کے صدر میاں عامر کریم، محمدخبیب احمدانی جنرل سیکرٹری، محمداحسان وڈانی چیئرمین سی ڈی سی ونگ،محمد حنیف مستوئی صدر سی ڈی سی ونگ،

محمد نوازسیکرٹری فنانس سی ڈی سی ونگ، محمدرفیع بلال تحصیل جنرل سیکرٹری الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، امجد وحید ودیگرنے ویڈیو لنک پر ملازمین سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہواکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس صوبائی حکومت کے احکامات کے برعکس کام کررہے ہیں

سی ڈی سی اور ای پی آئی کے ملازمین کو زبردستی میٹنگ کیلئے دفاتر میں بلا لیا جاتاہے اور درجنوں ملازمین بغیر حفاظتی اقدامات کے میٹنگ میں موجود جس سے ان کو وبائی مرض کورونا کے

خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ صحت کے آفیسران اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ سٹاف کو زبرستی میٹنگ میں بلانے سے باز رہے

اور مطالبہ کیا کہ فیلڈ میں کام کرنیوالے محکمہ صحت کے ملازمین جن میں ای پی آئی، سی ڈی سی، سینٹری برانچ اور نیشنل پروگرام کے ملازمین شامل ہیں

کو فی الفور حفاظتی سامان مہیا کیاجائے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ خدمات بلاخوف وخطر جاری رکھ سکیں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے فرنٹ لائن پر

بہترین خدمات سرانجام دینے پر پاک آرمی، پنجاب پولیس، ریسکیو1122، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس، سپورٹس سٹاف اور میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا

اور کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم سب کو کردار اداکرنا ہوگا تب جاکر وبائی مرض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق نے تھانہ کوٹ مبارک کا وزٹ کیا،پولیس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہدایت،

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے اپنے دورہ کے دوران ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاریوں اور ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں

لاٸیں موثر گشت کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیں

تھانہ میں آنے والے ساٸلین کے مساٸل ترجیح بنیادوں پر حل کۓ جاٸیں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جاۓ

پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

%d bloggers like this: