دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور میں چنڑ برادری کی زمینوں پر زبردستی قبضہ

جانوں کی پرواہ کیے بغیرسرائیکی دھرتی کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرینگے

بہاولپور۔

چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ بہاولپور میں چنڑ برادری کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرناچاہتاہے سرائیکی قوم پرست جماعتوں کے کارکن جانوں کی پرواہ کیے بغیر

سرائیکی دھرتی کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرینگے ان خیالات کا اظہار سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور چولستان بچاؤ تحریک کے

سربراه راشد عزیزبھٹہ اور پیپلزپارٹی بہاولپور کے رہنماء سرائیکی صوبہ تحریک کے سرگرم رہنماء ملک امتیاز چنڑ ۔چنڑ لائرز فورم کے صدر ملک شوکت چنڑ نے اپنی رہائش گاہ

بہاولپور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کی صوبائی کونسل کے ممبر سجاد مغل۔ پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی سینئر نائب صدر پیٹر جان بھی موجود تھے

راشدعزیزبھٹہ نے کہا کہ ملک امتیاز سرائیکستان صوبہ تحریک میں سرگرم کردار ادا کرہے ہیں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ چاہتے ہیں کہ

ملک امتیاز چنڑ سرائیکستان صوبہ تحریک کا کام نہ کریں ملک امتیاز چنڑ کے انکار پر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اپنے کارندے اسلم لودھی کی مدعیت میں

تھانہ صدر بہاولپور میں مقدمہ نمبر 181/20 ملک امتیاز چنڑ کےخلاف درج کروایا جس کی وجہ سے سرائیکی صوبہ تحریک کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے

راشد عزیزبھٹہ نے کہا کہ سرائیکستان صوبہ تحریک کے کارکنان چنڑ برادری کی زمینوں کا دفاع کرینگے انہوں نے کہا کہ

میں بہاولپور آچکا ہوں چنڑ برادری کی زمینوں پر خیمے لگاکر بیٹھنا پڑا تو موجود رہوں گا سرائیکی دھرتی کے لیے جان کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے

ملک امتیاز چنڑ نے کہا کہ1987 میں میرے ہم زلف محمد خالد وغیرہ نے موضع کرنا بہاولپور سٹی میں 8 کنال 7 مرلہ رقبہ خرید کیا اور اس کا قبضہ حاصل کیا

اور 1992 تک ہمارے زیر قبضہ رہا 1992 میں محمد خالد وغیرہ روزگار کےلیے امریکہ چلےگئے محمد خالد وغیرہ کی غیرمجودگی میں اسلم لودھی نامی شخص نے اس سے

ملحقہ اراضی 1989میں خرید کی اور ہماری ملکیتی اراضی کو ہتھیانے کی کوششیں کرتا رہا جس میں اسلم لودھی کو ناکامی ہوئی اب وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے اقتدار میں آنے پر

اس کے حکم پر مقامی انتظاميہ اور پولیس مجھے دباؤ دے رہی ہے کہ اپنی زمین ہمارے نام انتقال کرکے قبضہ ہمارے حوالے کردو ورنہ مختلف تھانوں میں مزید مقدمات درج کردیے جائیں گے

اسلم لودھی نے مجھے قتل کی دھمکیاں بھی دیں مجھے نقصان پہنچا تو اس کی زمہ داری وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور اسلم لودھی پر عائد ہوگی

راشدعزیز بھٹہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ ہردفعہ سیاسی پارٹی تبدیل کرکے اقتدار میں شامل ہوجاتاہے

اور سرائیکیوں کی زمینوں پر قبضے شروع کردیتا ہے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سانحہ ہیڈراجکاں یزمان کیس کا نامزد ملزم ہے ایک سال گزرجانے کے بعد بھی گرفتار نہیں کیاگیا

کیونکہ وہ اقتدار میں ہے اور وفاقی وزیر ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ بہاولپور ڈویژن میں لسانی نسلی فسادات پھیلانے کی سازش کررہا ہے

جسے ہم ناکام بنادینگے انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ نے چولستان میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضے کیے ہیں

اور نہروں پر قبضہ کرکے پانی چوری کرتے ہیں اب بہاولپور شہر میں بھی سرائیکیوں کی زمینوں پر قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں

راشدعزیزبھٹہ نے صدرمملکت ۔ وزیراعظم عمران خان۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار۔ گورنرپنجاب ۔ آئی جی پنجاب۔

آر پی او بہاولپور ۔ کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ تھانہ صدر بہاولپور میں ملک امتیاز چنڑ کے خلاف درج جھوٹے مقدمہ کو فوری گرفتار کیاجائے

اگر فوری طورپر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو ڈی پی آفس بہاولپور اور اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

About The Author