نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایم ڈی سی کی بحالی کے فیصلے پرحکومت کا یو ٹرن

عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے انکار پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی

پی ایم ڈی سی کی بحالی کے فیصلے پر عدالت کا عمل درآمد کی یقین دہانی کرانے سے حکومت کا یو ٹرن

رجسٹرار پی ایم ڈی سی بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر حفیظ الدین نے توہین عدالت کی دوسری درخواست دائر کر دی

سیکرٹری صحت، جوائنٹ سیکرٹری، سیکشن افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ڈی سی اسلام آباد، مجسٹریٹ اور ایس ایچ او تھانہ رمنا بھی توہین درخواست کی درخواست میں فریق

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدارتی آرڈی نینس کاالعدم قرار دے کر 11 فروری کو پی ایم ڈی سی کی بحالی کا فیصلہ سنایا،

عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے انکار پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جو 30 مارچ کو نمٹائی گئی،

30 مارچ کو حکومت نے پی ایم ڈی سی میں بطور رجسٹرار کان کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی،

عدالت میں یقین دہانی کرانے کے باوجود مجھے آفس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی،

فریقین جان بوجھ کر عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کر رہے ہیں جو توہین عدالت ہے

فریقین کو توہین عدالت میں 6 ماہ قید اور تنخواہیں ضبط کرنے کی سزا سنا جائے،

About The Author