دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: نماز جمعہ کے موقع پر پولیس اور شہریوں میں تصادم

پولیس نے مسجد کے پیش امام اور خطیب سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے موقع پر پولیس اور شہریوں میں تصادم ہوگیا۔ پولیس کا دعوی ہےکہ شہریوں نے محدود اجتماعات کی پابندی کو توڑا،،

اور روکنے پر ہاتھا پائی شروع کردی۔ شہریوں کے مبینہ تشدد سے ایس ایچ او سمیت چار پولیس والے زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مسجد کے پیش امام اور خطیب سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شہریوں نے مبینہ طور پر نماز جمعہ کے محدود اجتماعات کی خلاف ورزی کی ،، تو پولیس حرکت میں آگئی۔ لوگوں کو روکا گیا،،تو شہری بپھر گئے،،اور پولیس کے مطابق ان سے ہاتھا پائی شروع کردی۔

پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ علاقہ مکینوں کے تشدد سے ایچ ایس او سمیت چار پولیس والے زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔

مسجد کے پیش امام اور کمیٹی کے دو ارکان سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد انتظامیہ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

About The Author