اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش آمد

آج چار اپریل کو ملک بھر سے لاکھوں پی پی پی کے جیالے گڑھی خدابخش جمع ہوتے ہیں

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش میں آمد

بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی پر ان کے مزار پر پھول چڑھائے

پی پی پی چیئرمین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کی مزاروں پر بھی پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر  پیغام

آج چار اپریل کو ملک بھر سے لاکھوں پی پی پی کے جیالے گڑھی خدابخش جمع ہوتے ہیں،

لاکھوں افراد ہر سال شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کو چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،

آج میں اکیلا دعا مانگنے کے لئے گڑھی خدا بخش آیا ہوں،

میرے اکیلے گڑھی خدا بخش آکر دعا مانگنے کی وجہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ ہے،

دنیا بھر کی حکومتیں اپنے عوام کی زندگیوں اور صحت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کررہی ہیں،

پاکستان میں بھی آپ کی زندگی کو بچانے اور صحت کے تحفظ کے لئے مشکل فیصلے لئے جارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں ان پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں کہ جو اس مشکل وقت میں امداد دے کر اپنا کردار ادا کررہے ہیں،

میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے عوام غریبوں کی مدد کررہے ہیں،

سندھ حکومت مختلف فلاحی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے،

سندھ حکومت نے کوشش کی ہے کہ غریب عوام کم سے کم مشکلات سے دوچار ہوں،

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی ادارہ اس بحران میں کسی کو بے روزگار نہیں کرسکتا،

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بحران میں ادارے ملازمین کو پوری تنخواہ ادا کریں گے،

سندھ حکومت زکوۃ کی رقم مستحقین میں تقسیم کرچکی ہے،

سندھ حکومت فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر عوام تک راشن پہنچارہی ہے،

ہم اکیلے یہ کام نہیں کرسکتے، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے،

میں اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ امداد کرسکتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم غریب عوام کا خیال رکھ سکیں،

اس وقت سب سے اہم تقاضا اپنی صحت اور زندگی کا خیال رکھنا ہے،

گھروں میں محدود رہ کر اور ڈاکٹروں کے مشورے کو مان کر آپ خود کی زندگی کو بھی محفوظ بناسکتے ہیں اور دوسروں کی بھی،

یہ بھی ضروری ہے کہ فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے طبی عملے پر بھی کم سے کم بوجھ ہو،

یہ کامیابی اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ مل کر اس بحران کا مقابلہ کریں،

یہ وقت ہے کہ ہم آپس کی لڑائی بھول کر ایک ہوجائیں،

جیسے جنگ اور قدرتی آفات میں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں، اس وقت ایسے ہی اتحاد کی ضرورت ہے،

آج ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے، صوبے وفاق کی جانب دیکھ رہے ہیں،

صوبے پرامید ہیں کہ وفاق سب کو برابری کی بنیاد پر ڈیل کرکے ضروریات پوری کرے گا،

ہر صوبے کی وفاق نے مدد کرنا ہوگی، ٹیسٹنگ کٹس پہنچانا ہوں گی،

وفاق نے ہر صوبے کے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی لباس پہنچانا ہوں گے،

وفاق کو ہر صوبے کے بیمار افراد کے لئے وینٹی لیٹرز پہنچانا ہوں گے،

حکومت کی تجاویز کو مانتے ہوئے گھر پر رہیں اور سماجی فاصلے کو اختیار کریں،

اگر آپ کسی مستحق کی امداد کرسکتے ہیں تو آپ کو ضرور اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

میں امید کرتا ہوں کہ ہم آپ سب کی مدد سے اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے،

%d bloggers like this: