اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہراہ دستور پر ایک شخص نے خودکشی کر لی، گیٹ نمبر دو کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگائی، آگ لگنے کے باعث فیصل شدید زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو پمز ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔
ذرائع کے مطابق فیصل مری کا رہائشی اور وزیر اعظم سیکٹریٹ جانا چاہتا تھا، فیصل نے اپنے مخالف شخص کے خلاف درخواست سیکٹریٹ میں جمع کرا رکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق شہری کے پاس سے وزیر اعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی برآمد، خط کے متن کے مطابق میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا، خط میں جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیاہے۔
خط میں مزید لکھا ہے کہ میں نے جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔
خط میں فیصل نامی شہری نے مزید لکھا تھا کہ میں جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہ کی گئی۔ خط میں تحریر ہے کہ میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،