نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدار ت کورونا وائرس سےمعیشت اورتعمیرات کے حوالے اجلاس

تعمیرات سیکٹر کی بحالی کے لیے ایک جامع پیکج ترتیب دیا گیا ہے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدار ت کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر پڑنے والے اثرات خصوصاً تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس۔

وزیر معاشی امور حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، قائم مقام چیرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد اور سینئر افسران شریک۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ تعمیرات سیکٹر کی بحالی کے لیے ایک جامع پیکج ترتیب دیا گیا ہے

جس میں صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ تعمیرات سے متعلقہ ترقیاتی اداروں (ڈویلپمنٹ اتھارٹیز) سے اجازت نامے کے حصول اور دیگر سرکاری امور کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

اجلاس میں تعمیرات کے شعبہ کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس امور پر بھی تفصیلی غور۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مزدور طبقہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے اور حکومت ان کے لیے خصوصی ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، معیشت مضبوط ہو گی اور مزدور طبقے کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا۔

About The Author