مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کی امدادی سرگرمیاں، تصویر کہانی

سپین میں پاکستانی بزنس مین اور مخیر حضرات نے مجبور اور سفید پوش لوگوں کیلئے جن کی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں

یورپ میں اٹلی کے بعد سپین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات چین سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں ۔

ان مشکلات حالات میں پاکستانی کمیونٹی جو دوسروں کی مدد اور چیرٹی میں پوری دنیا میں مشہور ہے، اس وقت بھی سپین میں پاکستانی ٹیکسی سیکٹر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو فری سروسز فراہم کر کے ایک اعلی مثال قائم کی اور اس کو بہت سراہا جا رہا ہے ۔

اسی طرح سپین میں موجود پاکستانی بزنس مین اور مخیر حضرات نے مجبور اور سفید پوش لوگوں کیلئے جن کی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں، اور جن کے مالی حالات اچھے نہیں ہیں،

ایسے لوگوں کے لیے اشیائے خوردونوش کی اشیاء مفت فراہم کر رہے ہیں۔ان بزنس مین اور مخیر حضرات کی تعداد 20 کے قریب ہے۔

شہر مالاگا میں ڈاکٹرز اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے جو ہسپتال میں کام کرتے ہیں ،130 افراد کے لیے گفٹ کے طور پر شوارما کباب لے کر گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

%d bloggers like this: