جون 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد5 ہزار ایک سو 10 جبکہ 2 لاکھ پندرہ ہزار سے زائد افرادمتاثر

چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس ایک ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

امریکہ میں کورونا وائرس سے صورتحال بے قابو ہونے لگی، مہلک وائرس سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار ایک سو دس ہوگئی۔

2 لاکھ پندرہ ہزار سے زائد افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ملک میں ضروری طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دنیا کی سپر پاور امریکہ کورونا وائرس کے آ گے بے بس، چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس ایک ہزار سے زائد جانیں نگل گیا۔

متاثرین کی تعداد چین، اسپین اور اٹلی سے دگنی ہوگئی۔

مزید چار امریکی ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، میسیسپی اور نویڈا میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جبکہ دیگر تیس ریاستوں میں پہلے ہی لاک ڈاؤن ہے۔

امریکی حکومت کو ضروری طبی سازوسامان کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔

اٹلی کے بعد روسی طیارہ طبی سازوسامان کے ساتھ امریکہ پہنچ چکا ہے۔ روسی فوجی طیارے نے امریکی ریاست نیویارک میں لینڈ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ آنے والے دن قوم کے لیے مشکل ہوں گے

نیویارک کے گورنر کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 20 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 39 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ کولمبیا کے رہائشیوں کو صرف ڈاکٹر کے پاس یا ضروری سامان خریدنے کے لیے باہر جانے کی اجازت ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ مشہور مقامات کو جانے والی پروازیں روکنے پر غور جاری ہے

%d bloggers like this: