پشاور :قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اےنے85 ہزارفیس ماسک خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سنٹرز کےلیےروانہ کردیے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دس ہزار ماسک ڈی آئی خان،پانچ ہزارشمالی وزیرستان، پابچ ہزاربنوں، پانچ ہزارملاکنڈ،دس ہزارخیبر،بیس ہزارپشاوراور پندرہ ہزارماسک بکاخیل کیمپ کےلیےروانہ کئے گئے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایک لاکھ پندرہ ہزارمزیدماسک دیگراضلاع کو بھیجے جارہے ہیں۔ایک ہزاراین95 ماسک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جبکہ تئیس سو ماسک ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کو خصوصی طورپر مہیاکیےگیےہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طورپرایک لاکھ پیتس ہزارمختلف اقسام کےماسک ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کوبھجےجا چکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ مز ید تیر ہ سوحفاظتی سوٹ،پانچ ہزاردستانے،پانچ سولیٹر کلورین ڈائی آکسائیڈ اور پندہ سپرےمشین محکمہ صحت کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ سات سو پچاس لیٹرسنیٹائزر،پانچ ہزارپرسنل حفاظتی کٹس سمیت ضروری سامان اضلاع کوبھیجاگیاہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 10ہزار پرسنل حفاظتی کٹس اور ضروری سامان بھی جلد مہیا کر دیاجا ئیگا۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام ٹو ل فری نمبر01700 0800پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب