لاہور:
پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انصاف پروگرام میں امداد کی تقسیم کی خفیہ مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروگرام میں دی جانیوالی امداد کو مختلف ذرائع سے چیک کیا جائے گا۔
صحت انصاف امداد پروگرام کی مانیٹرنگ وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود کریں گے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی جگہ پر سیاسی یا من پسند افراد کو امداد نہیں ملے گی، ضرورت مند افراد تک ہر صورت امداد پہنچنے کو یقینی بنائیں گے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں بنائی گئیں کمیٹیاں میرٹ پر افراد کا تعین کریں گی،
ایسے افراد جو روزانہ مزدوری کرتے ہیں ان تک امداد پہنچانے کا ٹاسک دیدیا گیا،
انصاف امداد پروگرام کو خود مانیٹر کرونگا، کسی جگہ کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا، انصاف پروگرام میں کسی جگہ کرپشن سامنے آئی اسے سخت سے سخت سزا ملے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،