نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم : کورونا کس رفتار سے بڑھے گا ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا

ہیلتھ ورکرز کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، وائرس کیخلاف لڑنے والے مسیحاؤں کی سپورٹ کریں گے۔

اسلام آباد:

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا کس رفتار سے بڑھے گا ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، وائرس کیخلاف لڑنے والے مسیحاؤں کی سپورٹ کریں گے۔

کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا 15 جنوری سے تیاری کر رہے تھے، ہمیں احساس تھا ہیلتھ ورکرز اس جنگ میں فرنٹ لائن ہیں، ہیلتھ سیکٹر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی، 70 کی دہائی تک ہیلتھ شعبہ بہتر تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا پوری دنیا میں طبی آلات کی ایک دم مانگ بڑھ گئی، ہماری خوش قسمتی ہے چین نے ہمیں ترجیح دی، تمام طبی آلات اس وقت چین سے آ رہے ہیں، پوری دنیا میں ہیلتھ ورکرز پر دباؤ ہے، امریکا نے ہیلتھ ورکرز کیلئے ویزے کھول دیئے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کا افتتاح کر دیا، عمران خان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔

About The Author