دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکپتن :وزیر اعظم راشن الائونس کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے چار نوسر باز گرفتار

ملزمان مختلف دیہات کی مساجد میں راشن الائونس کےلیے ڈیٹا لینے کےلیے اعلانات کرواتے تھے

پاکپتن میں وزیر اعظم راشن الائونس کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے چار نوسر بازوں کو گرفتار کر لیا گیا

ملزمان دیہات کی مساجد میں راشن الائونس کا اعلان کروا کر دیہاتیوں سے رقم اور شناختی کارڈز کی کاپیاں وصول کررہے تھے

وزیر اعظم عمران خان مشکل وقت میں مستحق افراد کو راشن دینے کے اعلان کے بعد پاکپتن میں نوسر باز متحرک ہوگئے۔

ملزمان مختلف دیہات کی مساجد میں راشن الائونس کےلیے ڈیٹا لینے کےلیے اعلانات کرواتے تھے جس کے بعد سادہ لوح افرار سے فی کس ایک سو روپے اور شناختی کارڈ کی کاپی وصول کرتے تھے

ڈی ایس پی اکرام خان بلوچ نے میڈیا کوبتایا کہ پولیس نے تھانہ چکبیدی اور تھانہ صدر کے علاقوں سے چار نوسر بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزمان کے قبضہ سے درجنوں شناختی کارڈ کی کاپیاں اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے

دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

About The Author