دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ساحلی علاقوں میں قائم جیٹیز پر پابندی ,لاکھوں ماہی گیروں کا روزگار بند

ساحلی علاقوں میں قائم جیٹیز پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں ماہی گیروں کا روزگار بند ہوگیا ہے

ساحلی علاقوں میں قائم جیٹیز پر پابندی ,لاکھوں ماہی گیروں کا روزگار بند

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے ساحلی علاقوں میں قائم جیٹیز پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں ماہی گیروں کا روزگار بند ہوگیا ہے

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں ماہیگ یروں نے مچھلی کے کاروبار کے لئے چھوٹی چھوٹی جیٹیز بنائی ہیں جس پر کسی قسم کا رش نہیں ,

سمندر میں رہنے والے تین لاکھ سے زائد ماھی گیروں کا روزگار مچھلی سے وابستہ ہے اچانک وفاقی حکومت کی طرف سے جیٹیز بند کرنے کے حکم نامے سے نا صرف ماھی گیر بے

روزگار ہوگئے ہیں بلکہ آئندہ آنے والے دنوں میں انکے گھرانے فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے

اور ایسی صورتحال سے نا تو ضلع انتظامیہ نمٹ پائے گی, بلکہ صوبائی حکومت کے لئے بھی بہت بڑا چیلنج ہوجائے گا.

مقامی ماھیگیروں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ "جیٹیز” پر لگائی گئی پابندی فوری طور پر ہٹائی جائے

اور انہیں فاقہ کشی سے بچایا جائے.

About The Author