ملتان:
کوروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے "جراثیم سے پاک ملتان "پلان پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور ریسکیو 1122 کو ٹاسک سونپ دیا۔
پلان پر عملدر درآمد کے لئے الگ الگ ڈس انفکیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
جراثیم کش کیمیکل سے اہم شاہراہوں اور پبلک مقامات کی دھلائی شروع کر دی گئی۔
ریسکیو 1122 کی طرف سے ابدالی مسجد کے صحن،وضو خانے اور واش رومز کی سٹیریلائزیشن جاری۔
سبزی منڈی،شاہ شمس اور مدنی پارک، بنکس کی کلورین ملے پانی سے دھلائی کا عمل شروع۔
میٹرواسٹیشنز،قر نطینہ اور ہسپتال کی واشنگ بھی پلان میں شامل۔
ریسکیو 1122 نے رواں ہفتے کا ورکنگ پلان بھی جاری کردیا۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ڈس انفکشن یونٹ بوسن روڈ کی سٹریلائزیشن میں مصروف۔
عوامی مقامات کے علاوہ سرکاری دفاتر کے کمروں کی جراثیم کش پانی سے دھلائی بھی شیڈول میں شامل۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ناصر شہزاد ڈوگر مانیٹرنگ میں مصروف۔
ایمرجنسی آفیسر آپریشنز ریسکیو 1122 ڈاکٹر کلیم اللہ بھی متحرک۔
تحصیل شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی جراثیم کش سپرے مہم جاری۔
تحصیل میونسپل کونسلز کی ٹیمیں مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سرگرم۔
ملتان
کورونا کے شبہ میں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج خانیوال کی رہائشی
خاتون دم توڑ گئی،اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی کورونا سے متعلق رپورٹ کا انتظار ہے۔
27 سالہ خاتون کی میت صبح سے نشتر اسپتال میں موجود ھے ،اور رپورٹ کا انتظار ھے۔
ملتان،
کرونا وائرس سے بچاو نوجوان نے شہریوں کے لیے آگاہی گانا بنا ڈالا۔
فیہم نامی نوجوان گانا گا کر شہریوں سے گھر رہنے کی اپیل کی
نوجوان کے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم۔
یہ گانا اس لیے کمپوز کیا تاکہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں اور اپنے گھروں میں رہیں۔
ملتان:
پنشنر کی سہولت کے پیش نظر کمشنر ملتان کا دفعہ ،144 میں نرمی کا فیصلہ ،،، ڈاک خانے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے اور پنشنر اپنی پینشن حاصل کرسکیں
کمشر ملتان ڈویژن شان الحق نے پنشن ہولڈرز کی سہولت کیلئے دفعہ 144 میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے پنشن فراہمی کیلئے ڈاک خانے فوری کھولنے کا حکم دے دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 9 تا 2 بجے تک تمام ڈاکخانے کھول کر پنشن فراہمی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ڈاک ملازمین احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلہ کے تمام اصول اپنائیں۔
ڈاکخانوں کی بندش سے پنشن اور سرکاری خط و کتابت کے امور متاثر ہورہے تھے۔
گھروں میں پنشن فراہمی پر مامور ڈاک ملازمین ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
ادارے سے ڈیوٹی لیٹر ملنے والے ملازمین کو 6 اپریل تک ڈبل سواری سے مستثنیٰ حاصل ہوگی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ