مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،

ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے یہ بات مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ کرتے ہوئے کہی،

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، اسسٹنٹ کمشنر علی پورعرفان ہنجرا بھی ان کے ہمراہ تھے.

کمشنر نسیم صادق نے تحصیل علی پور میں کورونا کی وبا سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ

کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ہم سب نے مل کرلڑنا ہے اور اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھانا ہے.

انہوں نے کہا کہ بحیثیت انتظامی افسران ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوام کو لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

عوام کی نقل وحرکت کوکم سے کم کیا جائے. انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے سماجی رابطوں کو وقتی طور پر موقوف کردیں

اور اپنے گھروں تک محدود رہیں. ہر فرد اپنی حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ اس کے گھر والے بھی محفوظ رہیں.

کمشنر نے ہیڈ پنجند پر قائم سکریننگ کیمپ کا بھی معائنہ کیااور صوبہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے افراد کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان:

ڈیرہ غازیخان کو کورونا وائرس اور جراثیم سے پاک کرنے کا پلان ترتیب دیاگیا ہے اور کمشنر نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کو ٹاسک دے دیا

جس کیلئے شہر کوچار سیکٹر میں تقسیم کر کے ہر سیکٹر کیلئے الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کی بھاری مشینری کے ذریعے گلی،

محلے،شہر،سڑکیں اور عمارتیں دھوئی جائیں گی12 اپریل تک روزانہ کا شیڈول جاری کردیا گیاٹیمیں کلورینیشن اور دیگر جراثیم کش محلول کا سپرے کریں گی۔

سپرے کے دوران پبلک مقامات پر شہریوں کے ہاتھ دھلوانے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ

سپرے مہم کا باقاعدہ ویڈیو،تصاویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی بھی دی جائے۔

کمشنر کے احکامات پر الگ الگ ڈس انفکیشن ٹیموں نے پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے.

علاوہ ازیں کمشنر نسیم صادق نے قرنطینہ سنٹرز کی عمارتوں، سینی ٹیشن اور سیوریج سسٹم کو بھی ڈس انفیکٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا

شہریوں کو صحت مند ماحول دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تونسہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے ترقیاتی منصوبوں و بنیادی مراکز صحت کے معائنہ کے ساتھ حالیہ بارشوں سے رود کوہیوں میں طغیانی اور نقصانات کا بھی جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف اور دیگر افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے تونسہ کا دورہ کرتے ہوئے ہیروشرقی روڈ، بنیادی مرکز صحت ہیرو شرقی، رود کوہی سنگھڑ،

انڈس ہائی وے روڈ،شاداب کالونی،اراضی ریکارڈ سنٹر، زیر تعمیر کرکٹ سٹیڈیم، چڑیا گھر، تحصیل کمپلیکس سمیت دیگر مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کام کی رفتار بہتر کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے توجہ مبذول کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بنیادی مرکزصحت ہیروشرقی کے معائنہ کے دوران طبی سہولیات،

ادویات کی موجودگی، ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی حاضری اور دیگر اقدامات کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی طرف سے

خشک راشن کے پیکٹس بھی مستحقین میں تقسیم کئے۔


ڈیرہ غازیخان :

ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے ایک ماہ کے دوران 4043ایمرجنسیوں میں 4066 متاثرین کو طبی امداد فراہم کی اور ریسکیورز کا اوسط ریسپانس ٹائم سات اعشاریہ آٹھ منٹ رہا.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں غیرضروری گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں،

دن میں کئی بار صاف پانی اور صابن سے ہاتھ دھوئیں، آلودہ، گندے ہاتھوں سے آنکھ، ناک یا منہ کو مت چھوئیں،استعمال کے بعد ٹشو کو مناسب طریقے سے ضائع کریں،

کھانسی یا چھینک آنے پر منہ اور ناک کو ٹشویا آستین کے کپڑے سے ڈھانپیں (ہاتھوں سے نہیں)،اگر آپ کو کھانسی بخار ہے

تو دوسرے لوگوں سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وائرس سے زیادہ تر پانچ سال سے کم اور 50سال سے زائد عمر کے افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

اور وہ بھی خاص طور پر اُن لوگوں میں جن میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔کسی اور ملک سے سفر کر کے واپس آنے والے لوگ رضا کارانہ طور ہسپتال جا کر اپنا ٹیسٹ کروائیں

تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے. انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اجلا س میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائز ہ لیاگیا. بتایا گیا کہ مارچ کے دوران ٹریفک حادثات کے537،میڈیکل کے2905،آتشزدگی کے17،جرائم کے،

95 ڈوبنے کے سات عمارات منہدم ہونے کے سات اورمختلف نوعیت کے475حادثات رونما ہوئے جن میں سے1598افراد کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی2417افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور انسانی جان کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں..

کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر نگرانی شہر اور مختلف مقامات پر ہینڈ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا آغاز کر دیاگیا ہے

اس سلسلے میں ٹریفک چوک پر واک تھرو ہینڈ سینی ٹائزر گیٹ نصب کر دیاگیا ہے. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ٹریفک چوک کا دورہ کیا.

ہینڈ سینی ٹائزر گیٹ کی تنصیب، اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے انتظامات کا جائزہ لیا. شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

ڈیرہ غازیخان کے داخلی وخارجی مقامات، سبزی منڈی اوردیگر دس سے زائد مصروف عوامی مقامات پر ہینڈ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے

انہوں نے شہریوں سے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اپنے آپ کو محفوظ کر کے دوسرو ں کی زندگی بچائی جاسکتی ہیں.

شہری غیر ضروری طو رپر گھرو ں سے باہر نہ نکلیں ضرورت کے تحت باہر آنے والے شہری سینی ٹائزر، ماسک اوردیگر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں. ٹریفک چوک پر خرید و فروخت کیلئے عوام کا رش زیادہ رہتا ہے

جس کو دیکھتے ہوئے شہر کے مصروف پبلک مقام پر ہینڈ سینی ٹائرز واک تھرو گیٹ نصب کیاگیا ہے. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے خود واک تھرو گیٹ سے گزر کر

ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ترغیب دی. اس موقع پرچیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید او ردیگر افسران موجو دتھے.


ڈیرہ غازیخان :

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈویژن کے 73مختلف مقامات پر

کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے. انچارج یونٹ عامر محمود نے ٹیم کے ہمراہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی

انہوں نے کہا کہ لوگ انتہائی ضرورت کے بغیر گھرو ں سے باہر نہ نکلیں اور بار بار ہاتھ دھونے سمیت،

سینی ٹائزر اور ماسک کا استعمال کیا جائے. موبائل ایجوکیشن یونٹ نے لوگوں میں سینکڑوں کی

تعداد میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زکوات و عشر نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بےروز گار ہونے والے دیہاڑی دار مزدوروں کو بھی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی زکوات آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد مغیث ہویدا نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ لاک ڈاون میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے بیروزگار ہونے والے

دیہاڑی دار مزدورافراد کی مالی مدد کیلئے محکمہ زکوہ و عشر حکومت پنجاب نے چار کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ زکوات کمیٹی ڈیرہ غازیخان فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) طاہر فاروق کی ہدایت پر بےروز گار ہونے والے مزدوروں کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں

موجود 364 لوکل زکوۃ کمیٹیوں کے ذریعے 4464 مستحقین کو 9 ہزار روپے فی کس دو اقساط میں ادا کئے جائیں گے

تاکہ انہیں مالی پریشانی سےبچایا جا سکے۔ضلعی زکوات آفیسر نے کہا ہے کہ ایسے دیہاڑی دار مزدور جو اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اپنی مقامی زکوۃ کمیٹی کو مالی امداد کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

%d bloggers like this: