ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کوواپس لانے کےلیے دائردرخواست خارج کردی

پاکستانیوں کو واپس لانے کےلیے مجلس وحدت المسلمین کی درخواست۔۔۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت ک

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کوواپس لانے کےلیے دائردرخواست خارج کردی۔۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ پالیسی معاملہ ہے۔۔۔

عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔۔۔یہ اخذ کرنا کہ حکومت کچھ نہیں کررہی غلط ہے۔۔اسلام آباد میں ہوٹلز بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ

بطور قوم تنقید اور افواہوں کو چھوڑ کر متحد ہونا چاہئے۔۔۔

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلیے مجلس وحدت المسلمین کی درخواست۔۔۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ایگزیکٹو اتھارٹی کواپروچ کریں۔۔۔

چیف جسٹس کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ انہوں نے وزارت خارجہ سے رجوع نہیں کیا۔۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔۔عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد کے ہوٹلز بند کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کےوکیل نے کہا کہ ہوٹل بند ہونے سے غریب شہری کھانوں کو ترس گئے ہیں۔۔۔دکانیں بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ کی اشیاء بھی نہیں مل رہیں۔۔۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔۔۔کیا بطور شہری ہم اپنی ڈیوٹیاں پوری کررہے ہیں۔۔

ایسے موقع پرحکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔۔باقی ممالک میں اتنا سخت لاک ڈائون ہوا ہے کہ کرفیو کا سماں ہے۔۔۔ریاست کے محدود ذرائع ہیں۔۔۔حکومت پراعتماد کریں۔۔۔

About The Author