نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

ڈپٹی کمشنر محمدشعیب خان جدون نے کہا کہ ضلع بہاول نگر میں محکمہ خوراک پنجاب تین لاکھ بائیس ہزار میٹرک ٹن گندم خریدے گا جس کے لیے 22 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں گندم کی خریداری کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، محکمہ خوراک اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ

محکمہ خوراک پنجاب 1400 روپے فی من مقرر کردہ سپورٹ پرائس پرگندم کاستکاروں سے خریدے گا

اور بائیس سنٹرز میں 9 چشتیاں، 7 سنٹرز ہارون آباد اور 6 فورٹ عباس میں قائم کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں گندم کی خریداری کے لیے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں

یہی وجہ ہے صوبہ بھر میں ضلع بہاول نگر نے سب سے پہلے اشیاء خوردونوش کی ہوم ڈیلیوری کا عملی ماڈل ضلع و تحصیل لیول پر پیش کیا

جو کہ پورے پنجاب میں بہاول نگر ماڈل کے طور پر چل رہا ہے اور اب بہاول نگر میں نئی جدت کے ساتھ موبائل شاپس کا آغاز کیا جارہا ہے

اور تیس موبائل شاپس لوگوں کے گھروں پر انکی پسند کے مطابق ضرورت کی ہر چیز مہیا کریں گی۔ وہ ستلج پارک چوک بہاول نگر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے

ہمراہ موبائل شاپس ہوم ڈیلیوری سروس کے آغاز پر بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز رانا نعیم الرحمن اور انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے موبائل ڈیلیوری وینز شاپس میں بچوں کے لیے چپس ،بسکٹ اور گروسری کے چھوٹے بڑے تمام آئٹمز کی شمولیت اور اشیاء خوردونوش کی

معیاری اور تیز ترین فراہمی اور ان پر ڈسپلے فون نمبرز اور دیگر لوازمات اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی ترسیل کا خصوصیت سے جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سروس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

ڈی سی شعیب جدون نے موبائل شاپس میں انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کی کاوشوں اور تعاون کو بھی سراہا۔

About The Author