دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیره غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے قرنطینہ سنٹر سے صحت یاب ہونے والے مزید 70 زائرین گھروں کو روانہ کیا جارہا ہے۔

ائر پورٹ کے نزدیک قائم قرنطینہ سنٹر سے پاک آرمی کے بریگیڈئیر حسین مسعود،کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے زائرین کو روانہ کیا

پاک آرمی کی طرف سے گھروں کو واپس جانے والے زائرین میں خشک راشن کے تحائف تقسیم کئے گئے

بریگیڈئیر حسین مسعود نے زائرین کو جوس،بسکٹ،دالیں اور دیگر اشیاء کے پیکٹس دئیے۔

اس موقع پر بریگیڈئیر حسین مسعود نے زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین گھر میں محتاط رہیں،

غیر ضروری میل جول سے اجتناب کیا جائے،برگیڈئیر حسین مسعود نے قرنطینہ سنٹرز ڈیرہ غازی خان میں سہولیات اور بہتر انتظامی امور پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ، میانوالی، سرگودھا، چکوال ،اٹک، رحیم یارخان ،فیصل آباد ،گجرانوالہ اور دیگر شہروں کے زائرین کو آج روانہ کیا جارہا ہے۔

زائرین کو الگ بسوں،ویگنوں اور دیگر ٹرانسپورٹ میں روانہ کیا جارہا ہے۔

ٹرانسپورٹ،زائرین اور ان کے سامان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے خصوصی ٹیموں نے سپرے کیا۔

زائرین کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی بھی دی گئی۔زائرین نے بہتر دیکھ بھال،مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

کمشنر نے کہا کہ تمام زائرین صحت مند ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں۔ زائرین کے چہروں پر خوشی دیکھ کر انتظامی افسران،

پولس،ڈاکٹرز اور دیگر اداروں کے افسران و ملازمین کی تھکاوٹ دور ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سے ابتک 500 سے زائد زائرین صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے قرنطینہ سنٹرز ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی بہتر دیکھ بھال اور دیگر امور اور انجام دینے والے ڈاکٹرز،

پیرامیڈیکل سٹاف اور جینیٹوریل سٹاف کو گلدستے، کیک اور دیگر تحائف بھجوائے گئے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تحائف ڈاکٹرز اور سٹاف کے حوالے کئے۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیراعلی کی طرف سے پھول اور کیک بھجوانے کا مقصد ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اور صفائی عملہ کی خدمات کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹرز اور سٹاف سے خود ملیں اور مشکل کی گھڑی میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال اور دیگر امور کی بہتر انجام دہی

پر ان کی طرف سے شکریہ ادا کریں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمدسکھانی اوردیگربھی موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کادورہ کیا. انہو ں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 محمد شوکت علی،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسربھی موجو دتھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈاور سزائے موت بلاک کا معائنہ کیا

انہوں نے اسیران سے مسائل پوچھے. انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں محمد میوہ او رمحمد عمران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.

یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے وزیراعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کے فارم کی فروخت کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے.

انہو ں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو واضح ہدایات
جاری کر دی ہیں کہ وہ امداد فارم کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش

2
کریں. انہوں نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ امداد کے حصول کے لیے فارم کی ضرورت نہیں۔

شہری فارم فروخت کرنیوالوں کی لوٹ مار سے بچیں۔انصاف امداد کیلئے آن لائن معلومات دی جائیں،

انصاف امداد کی ویب سائیٹ پر آن لائن فارم پُر کریں۔دوسرے طریقہ کار کے مطابق گوگل پلے سٹور سے انصاف امداد کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں،

تیسرے طریقہ کار کے مطابق 8070 پر اپنا شناختی کارڈ،نام اور موبائل نمبر میسج کریں.

عوام فارم فروخت کرنیوالوں کے جھانسے میں نہ آئیں.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان کے قرنطینہ سنٹر سے صحت یاب ہونے والے مزید76 زائرین گھروں کو روانہ کر د یا گیا۔

ائر پورٹ کے نزدیک قائم قرنطینہ سنٹر سے پاک آرمی کے بریگیڈئیر حسین مسعود،کمشنر نسیم صادق،

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگرنے زائرین کو روانہ کیا.پاک آرمی کی طرف سے بریگیڈئیر حسین مسعود نے زائرین کو جوس،

بسکٹ،دالیں اور دیگر اشیاء کے پیکٹس دئیے۔اس موقع پر بریگیڈئیر حسین مسعود نے زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

زائرین گھر وں میں محتاط رہیں،غیر ضروری میل جول سے اجتناب کیا جائے،بریگیڈئیر حسین مسعود نے قرنطینہ سنٹرز ڈیرہ غازی خان میں سہولیات اور بہتر انتظامی امور پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا.

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ میں کلیئر ہونے والے ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ، میانوالی، سرگودھا،

چکوال،اٹک، رحیم یارخان، فیصل آبادگوجرانوالہ اور دیگر شہروں کے زائرین کو آج روانہ کیا گیا اور متعلقہ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کو زائرین کی روانگی کے حوالے سے باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ زائرین کو الگ بسوں،ویگنوں اور دیگر ٹرانسپورٹ میں روانہ کیاگیا ہے کمشنر نے کہا کہ تمام زائرین صحت مند ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں۔

زائرین کے چہروں پر خوشی دیکھ کر انتظامی افسران، پولیس ڈاکٹرز اور دیگر اداروں کے افسران و ملازمین کی تھکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سے پہلے 441زائرین کو ان کے گھروں کیلئے روانہ کیا گیا

اور ابتک 500 سے زائد زائرین صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔۔

قبل ازیں ٹرانسپورٹ،زائرین اور ان کے سامان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی ٹیموں نے سپرے کیا۔

زائرین کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی بھی دی گئی۔زائرین نے بہتر دیکھ بھال،مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق اور پاک آرمی کے کرنل شعیب نے سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، خطباء اور امام مساجد سے ملاقات کی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء، مشائخ، خطباء اور آئمہ مساجد سے کہا گیا کہ وہ باجماعت نماز کیلئے خصوصی انتظامات کریں.

نمازیوں کے مابین مناسب فاصلہ یقینی بنانے کے ساتھ فرش پر نماز کی ادائیگی کرائی جائے اور ہر نماز کے بعد فرش کو جراثیم کش محلول سے دھویا جائے.

نمازی تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں. امام مساجد، علماء محرب و منبر سے آگاہی دینے کے علاوہ ملک سے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کیلئے دعا اور آواز بلند کریں.

علماء نے یقین دلایا کہ امت مسلمہ نازک صورتحال سے دوچار ہے اور انسانیت کی بھلائی کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے سبزی منڈی کا دورہ کیا.

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان، ای اے ڈی اے اطہر جلیل،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سبزی منڈی میں کوروناوائرس کاپھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں.

سوشل ڈسٹنس اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرایا جائے.


ڈیرہ غازیخان:

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع ڈیر ہ غازیخان میں عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلورملز مالکان تعاون کر رہے ہیں.

ضلع میں آٹے کی مصنوعی قلت، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں فلور ملز مالکان اور ایسوسی ایشن کے نمائندہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر اے ڈی سی فنانس عبدالغفار، ڈی ایف سی او ردیگر موجو دتھے.

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ضلع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں اور عوام کو بیس کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخ 805روپے میں فراہم کیا جارہا ہے.

انہوں نے فلور ملزمالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مقصد عوام کی مدد ہے ہم بطور ٹیم کام کریں گے. ناجائز
4
منافع خوروں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی. انہوں نے بتایاکہ ضلع کی 17فلور ملز سے کوٹہ کے تحت 19ہزار سے زائد تھیلے روزانہ کی بنیاد پر سیل پوائنٹ اور ٹرکنگ سٹیشن پر فراہم کیے جا رہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان:

فلور ملز ایسوسی ایشن نے لاک ڈاون اور ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا آٹا مستحقین میں مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

جس کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں بیس کلو آٹا کے دو ہزار تھیلے دیئے جائیں گے.

سابق چیئرمین فلو رملز ایسوسی ایشن حبیب الرحمن لغاری نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع ڈیرہ غازیخان میں دس کلوآٹا کے ایک ہزارتھیلے جلد فراہم کیے جائیں گے

جو ضلعی انتظامیہ مستحقین تک پہنچائے انہوں نے مزید کہاکہ فلور ملز ایسوسی ایشن رضا کارانہ طو رپر ضلع میں 20کلو گرام آٹا کے 4935 تھیلے روزانہ کی بنیاد پربھی دے رہی ہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ فلور ملزایسوسی ایشن کی طرف سے دیا گیا آٹا مستحقین کے گھروں تک پہنچایا جائے گا.

About The Author