دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں لوگ گھروں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے قرنطینہ کے دن درختوں پر گزارنے لگے

گاؤں میں ذاتی کمرے نہیں ہیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں گے

بھارت میں لوگ گھروں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے قرنطینہ کے دن درختوں پر گزارنے لگے۔

بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے مغربی بنگال واپس آنے والے 7 افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر درخت کی شاخوں میں بستر بنالیے۔

درخت پر قرنطینہ کے دن گزارنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ

گاؤں میں ذاتی کمرے نہیں ہیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں گے۔

About The Author