نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون سے سکھ برادری کے مذہبی رسومات بھی متاثر

صوبہ سندھ میں اٹھارہ گورداروں میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

شہر شہر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون جاری ہے کرونا وائرس نے ہر زبان رنگ نسل اور مزہب کے لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے کراچی میں سکھ برادری نے بھی اجتماعی عبادت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

صوبہ سندھ میں اٹھارہ گورداروں میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

کراچی میں چار گردواوں میں صرف انفرادی طور پر عبادت کی اجازت ہے جس میں حکومت کے احکامات کے مطابق سماجی دوری کے ساتھ سکھ برادری کے لوگ اپنی عبادت کر رہے ہیں

گرونانک دربار کراچی انتظامہ کیمٹی کے رکن سردار من موہن سنگھ نے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بے سہارا افراد کے لئے بھی برادری کی جانب سے امداد جاری ہے جو سارا سال کی جاتی ہے

سردار من موہن سنگھ

ہفتہ اور اتوار کی شام ہونے والی خصوصی عبادت کا اجتماع بھی حکومتی احکامات کی روشنی میں منسوخ کردیا گیا ہے

پیٹرن ان چیف سکھ کونسل پاکستان رمیش سنگھ کے مطابق برادی کے لوگ گھروں میں عبادات ادا کریں گے۔

About The Author