دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں لاک ڈاؤن کے باعث بے زبان پنچھی بھی اداس ہوگئے

انسانی ہجوم کے عادی یہ کبوتر بھی خاموشی کی تصویر بن گئے

کورونا نے پنجے گاڑے تو لاہور میں لاک ڈاؤن کے باعث بے زبان پنچھی بھی اداس ہوگئے،،

شہر کے تاریخی استبول چوک میں ڈیرے جمائے کبوتروں کو کبھی دانہ نہیں ملتا اور کبھی کوئی خدا ترس شہری انکو دانہ پانی ڈالنے آجاتا ہے

جان لیوا وائرس نے شہر زندہ دلان کو ویران کیا تو انسانی ہجوم کے عادی یہ کبوتر بھی خاموشی کی تصویر بن گئے

لاہور کے ثقافتی مال روڈ کی سنہری دھوپ اور درختوں کے دامن میں بیٹھے یہ کبوتر شہر کا حسن سمجھے جاتے ہیں

لاک ڈاون کے باعث گھروں میں موجود شہری ضروری چیز لینے نکلیں تو کبوتروں کا خیال بھی آ جاتا ہے اور مصیبت کی گھڑی میں خدا کی رضا کے لئے انہیں دانہ ڈالنے آ جاتے ہیں

(میں کئی سال سے یہاں کبوتروں کو دانہ ڈالنے آرہا ہوں لاک ڈاون ہوا لیکن میں نے اپنی روٹین نہ بدلی۔ یہ ثواب کا کام ہے اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اس مصیبت سے نجات دلائے)

قدرتی رعنائی کے شاہکار ان کبوتروں کی غٹرغوں ٹریفک کے شور کی عدم موجودگی میں کسی نغمے سے کم نہیں

کورونا خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے شہر ویران ہے،،، ایسے میں یہ کبوتر بے دھڑک دانہ چگتے ہیں ،، اور اڑان بھر لیتے ہیں ،، دعا کرتے ہیں ،، کہ ،، شہر وباء سے پاک ،، پھر سے پُر رونق ہو جائے۔

About The Author