دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کی مقامی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس میں گرفتار ملزموں کی شناخت پریڈ ہوئی

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس میں گرفتار ملزموں کو پیش کیا گیا

کراچی کی مقامی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس میں گرفتار ملزموں کی شناخت پریڈ ہوئی۔ دعا منگی نے ملزموں زوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس میں گرفتار ملزموں کو پیش کیا گیا۔

اغوا ہونے والی دعا منگی بھی سخت حفاظتی انتظامات میں پیش ہوئی۔ شناختی پریڈ کے دوران دعا منگی نے ملزموں زوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔

دونوں ملزموں کو ڈمی افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا۔

دعا منگی نے عدالت کو بتایا کہ زوہیب قریشی، مظفر اور ان کے دیگر ساتھیوں نے انہیں اغواء کیا تھا۔

دونوں ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔

About The Author