پشاور ہائی کورٹ نے شہرمیں آٹے سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کونوٹس لے لیا،
عدالت نے ضلعئ انتظامیہ سے کل تک سرکاری نرخ پر آٹا بیچنے والے ڈیلرز کی فہرست سمیت جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے قرنطنیہ سینٹر کے اطراف میں رہائشی علاقوں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نوٹس لیا،
دوران سماعت جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ حکومتی مشیر ٹی وی پر آکر کہتے ہیں کہ
قیمتیں کنٹرول میں ہیں، حالانکہ شہر میں آٹے اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،
انتظامیہ ان مشکل حالات میں منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتیں،
دوسری جانب عدالت نے پشاور قرنطنیہ سینٹر کے اطراف میں رہائشی علاقوں میں
حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،